Latest News

سڑکوں پر نہ پڑھیں جمعتۃ الوداع اور عیدالفطر کی نماز، افسران نے کیا عید گاہ کمیٹی دیوبند کے ممبران کے ساتھ میٹنگ، عیدگاہ کامعائنہ کرکے دیئے ضروری احکامات، شہر میں کیا فلیگ مارچ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
نماز عیدالفطر کو لیکر شہر میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں،جہاں آج عیدگاہ کمیٹی اور میونسپل بورڈ کی ٹیم نے عیدگاہ میدان پہنچ کر تمام انتظامات کا جائزہ لیا وہیں پولیس اور پیراملٹری فورسس کے ساتھ افسران نے شہر میں فلیگ مارچ کیا اور لوگوں سے پر امن طریقہ سے تہوار منانے کی اپیل کی ساتھ بلدیہ الیکشن کے مدنظر شرپسندوں کو سخت انتباہ دیاگیا۔ ادھر افسران نے کمیٹی اور شہر کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ منعقد کرکے نماز عیدالفطر عیدگاہ اور اور مساجد کے اندر ہی پڑھنے کی بات کہی اور کہاکہ سڑکوں پر نماز پڑھنے سے احتراز کیا جائے۔جمعرات کے روز شہر کے بازاروں میں عیدالفطر کو لیکر کافی رونقیں دیکھنے کو ملی ،جہاں بچوں اور بڑوں نے جم کر خریداری کی۔ ادھر عیدگاہ کمیٹی کے سکریٹری محمد انس صدیقی مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی اور جمعیة علماءکے ضلع جنرل سکریٹری سید ذہین احمد کے ساتھ میونسپل بورڈ کے ای اودھیریندر کمار اور میونسپل بورڈ ٹیم نے عیدگاہ پہنچ کر وہاں تیاریوں کا جائزہ لیا ،اس دوران ای او نے صفائی ٹیم کو سبھی امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت دی اورکہاکہ نماز کے دوران تمام روایتی سہولیات فراہم کرائی جائیں۔ادھر افسران نے فورس اور پیراملٹری فورسس کے ساتھ شہر میں گشت کیا اور لوگوں سے پر امن طریقہ سے تہوار منانے کی اپیل کی،ساتھ بلدیہ الیکشن کے مدنظر غیر سماجی عناصر کو سخت پیغام دیا اور کہاکہ ماحول خراب کرنے والوں کو بخشا نہیں جائیگا۔ ادھر افسران نے کمیٹی کے ممبران اور شہر کے ذمہ داران کے ساتھ بی ڈبلیوڈی گیسٹ ہاو ¿س میں ایک میٹنگ کی اور کہاکہ کسی بھی صورت میں جمعة الوداع اور عیدالفطر کی نماز سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے اور کوئی بھی نئی روایت قائم نہ کی جائے۔ ادھر بازاروں میں بھی عیدالفطر کو لیکر کافی رونقیں دیکھنے کو مل رہی ہے، وہیں بچوںکاجوش قابل دید ہے۔ وہیں عیدگاہ کمیٹی اور مساجد کی جانب سے نماز عیدالفطر کے اوقات کا اعلان کردیا گیاہے۔
نماز عیدکا وقت!
عیدگاہ میں نماز عیدالفطر آٹھ بجے ادا کی جائے گی، مرکزی جامع مسجد میں سوا آٹھ بجے، مسجد رشید دارالعلوم دیوبند میں ساڑھے چھ بجے، مغلوں والی مسجد پٹھانپور میں سوا چھ بجے، شیر شاہ مسجد پٹھانپورہ میں آٹھ بجے، مدرسہ اصغریہ بھائیلہ روڈ پر ساڑھے آٹھ بجے، دارالعلوم زکریا دیوبند میں آٹھ بجے اور محلہ قلعہ پر واقع مسجد رحم بی بی میں صبح ساڑھے سات بجے جبکہ پرانی جامع مسجد پٹھا نپورہ میں سوا آٹھ بجے عیدالفطر کی نماز ادا کی جائیگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر