Latest News

عتیق احمد اور اشرف کا قتل مسلمانوں کو ڈرانے کی کوشش: معاویہ علی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سابق ایم ایل اے معاویہ علی نے پولیس حراست میں عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کو ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ایک خاص طبقے کو ڈرانے کے لیے ماحول بنایا جا رہا ہے اور ان دونوں بھائیوں کا قتل ایک منظم سازش کا حصہ ہے۔سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر دیوبند سے میونسپل بورڈ چیئرمین عہدے کے لیے ایس پی لیڈر معاویہ علی کی اہلیہ اور سابق چیئرپرسن ظہیر فاطمہ نے پرچہ داخل کیاہے۔ اس مناسبت سے منعقد میٹنگ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے،جس میں معاویہ علی نے کہاکہ سرکارمسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ہمیں ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ویڈیو میں معاویہ علی عتیق اور اشرف کے قتل پر سوال اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں معاویہ علی کہہ رہی ہیں کہ پہلے عتیق کے بیٹے اسد کا انکاو ¿نٹر اور اب پولیس حراست میں عتیق اور اس کے بھائی اشرف کا قتل صاف ظاہر کرتاہے کہ مسلمانوں کو ڈرانے کے لیے ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ووٹ کے ذریعے ان لوگوں کو طاقت دینے کا کام کریں جو آپ کی جنگ لڑ سکیں۔ وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ دیوبند میں بی جے پی یا انتظامیہ میں بلدیاتی انتخابات میں ایک ووٹ کی بے ایمانی کرانے کی ہمت نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر