دیوبند: سمیر چودھری۔
میونسپل بورڈکے انتخابات کے لیے نامزدگی کے عمل کے آخری دن چیئرمین عہدے کے لیے کل 28 لوگوں نے اپنے کاغذات داخل کیے، جن میں حکمراں جماعت بی جے پی اور کانگریس اور اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار شامل ہیں۔ جبکہ مختلف وارڈز سے کونسلرز کے عہدہ کے امیدواروں کی بڑی تعداد نے بھی تحصیل پہنچ کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔پیر کے روز نامزدگی کے عمل کے آخری دن بی جے پی کے کمل نشان سے انتخابی میدان میں اترے وپن کمار گرگ ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ برجیش سنگھ وبڑی تعداد میں حامیوں کے ساتھ تحصیل دفتر پہنچے اور ایس ڈی ایم کے سامنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ ان کے ہمراہ ضلع کوآپریٹو بینک کے چیئرمین چودھری راجپال سنگھ، دیپک راج سنگھل، منوج سنگھل، وویک تائل، سیٹھ کلدیپ کمار، وپن تیاگی ایڈوکیٹ، آلوک کھٹیک وغیرہ بھی شامل تھے۔ دوسری طرف کانگریس کے امیدوار نوشاد قریشی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کلیم معاذ نے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان کے علاوہ 25 مزید چیئرمین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جبکہ ممبر عہدہ کے امیدواروں میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے زبردست جوش و خروش دیکھاکیا۔ جبکہ سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کی اہلیہ اور سماجوادی پارٹی کی امیدوار ظہیر فاطمہ نے اور بی ایس پی امیدوار اور سابق چیئرمین کے بیٹے جمال الدین انصاری نے اتوار کو اپنے کاغذات داخل کئے۔ ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے بتایا کہ اس پورے عمل کے دوران صدر کے عہدے کے لیے کل 30 پرچے موصول ہوئے ہیں جبکہ 25 مختلف وارڈوں سے کل 156 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔
0 Comments