Latest News

سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کی اہلیہ ظہیر فاطمہ اور جمال انصاری نے داخل کئے پرچے، سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی نے دیئے نشان، بی جے پی نے کیا امیدوار کے نام کا اعلان۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
بلدیہ الیکشن کی نامزدگی کاآج پیر روز آخری دن ہوگا، اتوار کے روز چھٹی کا دن ہونے کے باوجود تحصیل احاطہ میں کافی گہما گہمی رہی اور سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کی اہلیہ اور سابق چیئرپرسن ظہیر فاطمہ نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر داخل کیا۔
وہیں سابق چیئرمین ضیاءالدین انصاری کے بیٹے جمال الدین انصاری نے بھی بی ایس پی امیدوار کی حیثیت سے میونسپل چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔دیوبند میونسپل بورڈ میں کاغذات نامزدگی کی خریداری اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ اب زور پکڑ رہا ہے۔ بلدیہ کی سابق چیئرمین ظہیر فاطمہ نے بلدیہ چیئرمین عہدہ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ حالیہ سابق چیئرمین ضیاءالدین انصاری کے بیٹے جمال الدین نے بھی بی ایس پی امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تاہم اب کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے صرف پیر (آج) کا دن رہ گیا ہے۔ پیر کو بی جے پی اور کانگریس سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔بی جے پی نے شہر صدر وپن گرگ کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ کانگریس نوشاد قریشی کو اپنا میدوار بنایاہے، وہیں اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے کلیم معاذ کو دیوبند سے امیدوار بنانے کااعلان کیاہے۔تحصیل میں کافی ہلچل کے درمیان اتوار کو مختلف وارڈز سے کونسلرز کے عہدے کے لیے 54 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ وارڈ نمبر 1 سے 5 تک 18 افراد نے کاغذات نامزدگی خریدے جبکہ 16 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ وارڈ نمبر 6 سے 10 تک پانچ کاغذات نامزدگی خریدنے کے بعد 15 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ دوسری جانب آج 11 سے 15 تک کسی نے کاغذات نامزدگی نہیں خریدے تاہم کونسلر کے لیے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ وارڈ 16 سے 20 کے لیے تین پرچے خریدے گئے جبکہ چھ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ جبکہ وارڈ 21 سے 25 کے لیے پانچ افراد نے کاغذات نامزدگی خریدے اور آٹھ افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے بتایا کہ صدر کے عہدے کے لیے دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وارڈ ممبرکے عہدہ کے لیے 54 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پیر کا دن کاغذات نامزدگی خریدنے اور جمع کرانے کا آخری دن ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر