Latest News

ایس پی نے سہارنپور سے چودھری جانثار ایڈوکیٹ کو بنایا میئر امیدوار۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سماج وادی پارٹی میں سہارنپور میئر کے ٹکٹ کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہنگامہ آج ختم ہوگیا۔ سماج وادی پارٹی کی جانب سے سینئر وکیل چودھری جا نثار احمد ایڈوکیٹ کو اپنا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔
اتوار کو لکھنو میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی موجودگی میں یہ اعلان کیا گیا کہ سینئر ایڈوکیٹ چودھری جانثار پارٹی میں شامل ہوں گے اور انہیں سہارنپور سیٹ سے میئر کا امیدوار بنایا جائے گا۔اس دوران ایم ایل اے آشو ملک، سابق ایم ایل اے سنجے گرگ موجود تھے۔ یہ اعلان ایم ایل اے آشو ملک اور سابق ایم ایل اے سنجے گرگ کی موجودگی میں کیا گیا۔چوہدری جانثار احمد کو امیدوار قرار دینے کے بعد سیاسی حالات پارٹی اور ان کے لئے کیسے ہونگے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر