حیدرآباد: جبل پور پہنچنے پر حیدرآباد سے بی جے پی کا معطل ایم ایل اے، ملعون ٹی راجہ نے مدارس کے معاملے پر پر زہر افشانی کی ہے اس نے کہا کہ مدارس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کیا جائے۔ ہندو قوم کا مطالبہ کرتے ہوئے اس نے کہا کہ 2024 کے بعد ایک بار پھر 100 کروڑ ہندو سڑکوں پر آئیں گے۔میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران ٹی راجہ نےبھارت کو ہندو راشٹرا بنانے اور مدارس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مدارس کی تحقیقات کا مطالبہ اٹھاتے ہوئے ٹی راجہ نے کہا کہ 'اب تمام مدارس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، راجہ نے متنازعہ بیان دیتے مدارس پر الزام عائد کیا کہ ملک میں دہشت گردی کا کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو مدارس کی کڑیاں سامنے آتی ہیں، اس لیے مدارس میں کیمرے لگانے کی ضرورت ہے۔دوسری طرف ٹی راجہ نے ہندو راشٹر کے متعلق کہا کہ 2024 کے بعد ایک بار پھر 100 کروڑ ہندو سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ہندو راشٹر کا مطالبہ کریں گے۔ اس کے بعد گاؤ ذبیحہ، لو جہاد تبدیلی، لینڈ جہاد جیسی چیزوں پر ملک میں پابندی لگ جائے گی۔ ٹی راجہ نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسد الدین اویسی مسلمانوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ اسدالدین اویسی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے نہیں بلکہ اپنے اور اپنے خاندان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔اتر پردیش کے پریاگ راج میں عتیق احمد کے قتل کے بارے میں ٹی راجہ نے کہا کہ جب تک اتر پردیش میں یوگی ہیں، کوئی عتیق احمد بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا عتیق بننے والوں کے ساتھ بھی یہی حشر ہوگا۔
0 Comments