Latest News

مولانا محمد سید رابع حسنی ندی ایک سادہ لوح، منکسر المزاج اور منفرد شخصیت کے مالک تھے: مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
کل ہند رابطہ مساجد کے قومی نائب صدر مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی سے احقر کا قدیم تعلق تھا، حضرت مولانا بے انتہا شفقت کا معاملہ فرماتے تھے۔ ۱۹۹۸  میں حکیم الامت حضرت تھانویؒ کے عالمی سیمینار کی تیاریوں کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمن اعظی رحمہ اللہ علیہ سابق خطیب و امام ٹیلی والی مسجد کی قیادت میں عمائدین شہر کی ایک نشست اسی مسجد میں منعقد کی۔ حضرت تھانویؒ سے عشق کے درجہ کا تعلق ہونے کی وجہ سے حضرت مولانا عبداللہ حسنی ندوی مرحوم کے ہمراہ خود تشریف لائے اور اس نشست کی صدارت فرمائی، جو منکسر المزاجی کو واضح کرتی ہے۔
اسی طرح اعلیٰ نسبتوں کی حامل شخصیت نے احقر کی حوصلہ افزائی اس وقت فرمائی جب حاجیوں کی پہلی پرواز لکھنو ¿ سے جاری ہوئی، جس کا عارضی حج دفتر دارالعلوم ندوة العلمائکی مشرقی عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔ اس تاریخ ساز موقع پر احقر کی پہلی تصنیف ”حج بیت اللہ قدم بقدم“ باتصویر کا رسم اجرائاپنے مہمان خانہ میں اس وقت کا سب سے معیاری ٹی وی چینل ”دور درشن“ کے عملہ کے سامنے کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ کتاب میرے دوست مولانا عبداللہ ابن القمر نے ترتیب دی ہے۔ جو بہت مفید اور مستند ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہر حاجی کے پاس بوقت سفر موجود ہو۔ چنانچہ تمام عازمین سفر کی خدمت میں ”اعظم ربڑ پروڈکٹ“ جسے اے آر پی کے نام سے جانا جاتا ہے کہ مالک حاجی اعظم نے تقسیم کی۔ حضرت مولانا کی بے پناہ سادگی، منکسر المزاجی، ان کے اعلیٰ خاندان اور اعلیٰ نسبتوں پر گواہ تھیں۔ آج ایسی شخصیات دنیا سے رخصت ہوتی جارہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم لوگوں پر رحم فرمائے اور عالم اسلام کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے، نیز جنت المعلیٰ میں اعلیٰ علیین میں مقام کریم عطا فرمائے۔ ”کل ہند رابطہ مساجد“ پورے اہل خاندان اور اہل تعلق سے تعزیت مسنونہ پیش کرتی ہے۔ رابطہ کے صدر دفتر میں منعقد ایک تعزیتی نشست میں رابطہ مساجد کے اراکین کے علاوہ شہر کے سرکردہ لوگوں نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر