دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف عالم دین اور سابق شیخ الحدیث مولاناواجدحسین دیوبند یؒ کے خاندان کے ایک پانچ سالہ معصوم بچہ محمد زوہیب احمد نے نہایت کم عمری میں قرآن کریم ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ بچہ کو تمام کلمات اور نماز یاد ہے، زوہیب احمد کو ناظرہ مکمل کرانے اور نماز و کلمات یاد کرانے میں اسکے والدہ اوصاف احمد کی دلچسپی اور محنت کو بڑا داخل ہے، انہوںنے خود بچہ کو قرآن کریم مکمل کرایا۔
اس موقع پر اوصاف احمد نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید کا ناظرہ مکمل کرنا نہایت اہم بات ہے اور مسلسل اس کی تلاوت کو جاری رکھنا فضائل کے حصول کا ذریعہ ہے، انہوں نے کہاکہ کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ناظرہ کے بعد بچوں کو حافظ قرآن بنایا جائے ورنہ کم از کم کچھ پارے ضرور حفظ کرادیئے جائیں۔اوصاف احمد نے کہاکہ قرآن پاک آخری آسمانی کتاب ہے جو قیامت تک کیلئے تمام بنی نوع انسان کےلئے رہنمائی اور ہدایت کیلئے نمازل ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ انسانی زندگی سے وابستہ تمام مسائل کا حل قرآن کریم میں موجودرہے، قرآن کریم دعوت اور کتابِ انقلاب ہونے کے ساتھ تزکیہ وتربیت بھی ہے۔
معصوم بچہ اسکول میں پہلی جماعت کا طالبعلم ہے، اس خوشی کے موقع پر منعقد دعائیہ تقریب میں بچے اور اس کے والدین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی۔اس دوران بچہ کو خاندان کے تمام بزرگوں نے اپنی قیمتی دعاو ¿ں سے نوازا اور اس کے روشن مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کااظہار کیا۔
0 Comments