دیوبند: ماہ مقدس رمضان میں شیخ الہند کالونی میں واقع مسجد یوسف شیخ میں تراویح میں قرآن پاک کی تکمیل پر اجتماعی دعا کی گئی۔ جس میں عقیدت مندوں نے رو رو کر دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر تنظم ابنائے دارالعلوم دیوبند کے صدر مولانا مفتی یاد الٰہی قاسمی نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے۔
گزشتہ رات حافظ عمیر احمد نے تراویح میں قرآن پاک ختم کیا۔ اس موقع پر تنظم ابنائے دارالعلوم دیوبند کے صدر مولانا مفتی یاد الٰہی قاسمی نے کہا کہ رمضان المبارک تمام مہینوں کا سردار ہے۔ اسی مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کو زمین پر اتارا۔ اسی لیے یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے۔ اس میں ہر عبادت کے بدلے اللہ تعالیٰ بندوں کو 70 گنا زیادہ اجر دیتا ہے۔ اس لیے تمام لوگوں کو اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارنا چاہیے۔ ساتھ ہی گناہوں سے توبہ بھی کر نی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ معافی مانگنے والے کو پسند کرتا ہے۔ آخر میں مفتی یاد الٰہی نے ملک میں امن اور ہم آہنگی کے لیے رقت آمیز دعاء کرائی۔ اس موقع پر حافظ نوازش، مولانا فیصل، مولانا اسجد، قاری ثالث، راؤ نور ارشاد، مونو خان، حاجی دانش، فراج عالم، فردین گوڑ، ناصر، فیض انصاری، مولانا سجاد وغیرہ موجود رہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments