گاندھی نگر: آج اتوار کے روز گجرات دردشن کے زیر اہتمام حالیہ من کی بات -100ویں ایپیسوڈ کی اسکریننگ میں، جمعیت علماء ضلع بناس کانٹھا کے کاموں کی ستائش کی اور راج بھون، گاندھی نگر میں عزت مآب شری آچاریہ دیوورت کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا اور اعزازات سے نوازا گیا۔
یاد رہے کہ گجرات کے 22 این جی او، اور پدم بھوشن، یافتہ آج گورنر ہاؤس میں شرکت کی جسمیں جمعیت علماء بناس کانٹھا کے کاموں کو اجاگر کیا گیا۔
حضرت مولانا سید محمود مدنی صدر جمعیت علماء ہند کی ہدایت پر و مولانا حکیم الدین جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند کی نگرانی اور مولانا عبد القدوس صدر جمعیت علماء بناس کانٹھا کی سربراہی میں صاف صفائی، امدادی کام، کووِڈ سینئر، کٹ کی تقسیم اور تعلیم کے کاموں سے متاثرہ ہوکر "من کی بات" کے -100 ویں اسکریننگ ایپی سوڈ کے موقع پر جمعیت علما بناس کانٹھا کو راج بھون، گاندھی نگر میں مدعو کیا گیا۔
اس موقع پر عتیق الرحمن قریشی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بناس کانٹھا، مولانا ابوالحسن آرگنائزر جمعیت علماء ہند، جابر بھائی جنکیہ سکریٹری جمعیت علماء بناس کانٹھا موجود رہے اور گورنر سے اعزازی خط اور ٹرافی قبول کی۔
0 Comments