Latest News

کل ہند اعزاز کے لئے ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کے نام کا اعلان، حکومت مدھیہ پردیش کے فیصلہ کا دیوبند کی ادبی شخصیات نے کیا خیر مقدم، ڈاکٹر رخشندہ روحی کو پیش کی مبارکباد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
حکومت مدھیہ پردیش کی اردو اکادمی،سنسکرت پریشد محکمہ ثقافت کی جانب سے ملک کی ممتاز افسانہ نگار اور مصنفہ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو کل ہند اعزاز سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا گیاہے، اس اطلاع پر دیوبندکی نامور ادبی شخصیات نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے محترمہ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی قلمی اور ادبی خدمات کی ستائش کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت مدھیہ پردیش کی اردو اکادمی، سنسکرت پریشد محکمہ ثقافت کی جانب سے سال 2021-2022 میں شائع شدہ کتابوں پر تشکیل شدہ ایوارڈ جیوری، چھ کل ہند اور بارہ صوبائی اعزاز ات کا اعلان کیاہے، کل ہند اعزاز ات میں انعامی رقم 51 ہزار جبکہ صوبائی سطح کے اعزازات میں مبلغ31 ہزار روپیہ کے انعام کا اعلان کیاگیاہے۔
جس کے تحت دہلی میں مقیم دیوبند سے تعلق رکھنے والی ملک کی ممتاز افسانہ نگار اور نامور مصنفہ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کوان کی کتاب ’مانسون اسٹور‘ کے لئے کل ہند سطح کے اعزاز کے لئے منتخب کیاگیاہے۔ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو مذکورہ اعزاز دیئے جانے کے اعلان پر دیوبند میں ادبی شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی قلمی خدمات کی ستائش کی ہے اور کہاکہ محترمہ رخشندہ روحی گزشتہ تین دہائیوں سے اردو ادب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں، جس کے سبب وہ ملک میں منفرشناخت رکھتی ہیں، محترمہ رخشندہ روحی مہدی کو اس سے قبل بھی حکومت دہلی سمیت متعدد تنظیموں اور حکومتوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعترافت میں اعزازات سے نوازا جاچکاہے۔ 
ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو حکومت مدھیہ پردیش کی جانب سے مذکورہ کل ہند اعزاز دیئے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی، نامور قلمکار سید وجاہت شاہ، یوپی رابطہ کمیٹی سکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، ممتاز قلمکار مولاناندیم الواجدی، معروف شاعر ڈاکٹر ندیم شاد دیوبندی، شاعر و کوی ڈاکٹر شمیم دیوبندی، ماسٹر شمیم کرتپوری، ڈاکٹر مہتاب آزاد، صحافی اشرف عثمانی، فہیم اختر صدیقی، رضوان سلمانی، عارف عثمانی، سمیر چودھری، فیروز خان، ڈاکٹر کاشف اختر، ولی وقاص سمیت دیگر سرکردہ شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ ڈاکٹر رخشندہ روحی کی قابل ستائش ادبی اور قلمی خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں وسیع ہورہاہے اور حکومتی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف یقینی طورپر اہل دیوبند بالخصوص اردو ادب سے منسلک افراد کے لئے حوصلہ بخش ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی محترمہ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر