Latest News

روزہ اور قرآنِ کریم کا حق ادا کریں، یہ روزِ محشر میں مضبوط سفارشی ہونگے۔ خطبہ جمعہ کے دوران الحاج محمد اقبال کا خطاب۔

آگرہ: مسجد نہر والی میں آج کے خطبہ جمعہ میں الحاج محمد اقبال نے کہا کہ آج بات کریں گے ان دو وکیلوں کی جو اس وقت ہمارے ساتھ میں ہیں بس اس وقت ہم نے ان دونوں کی اچھے طریقے سے اگر مہمانی کرلی خوب دیکھ بھال کرلی اور یہ دونوں ہمارے سے خوش ہوگئے تو کعبہ کے رب کی قسم ہے یہ دونوں وکیل ہمارا اس وقت ساتھ دیں گے اور بغیر فیس کے جب ہمارے لیے کوئی دنیا کا آپشن نہیں ہوگا اور ہم بلکل اکیلے ہونگے اور دن بھی پچاس ہزار سال کا ہوگا اس وقت وہ دونوں ہمارے لیے ہمارے رب سے زوردار طریقے سے سفارش کریں گے ایک کہے گا اللہ اس نے ہمارے لیے دن بھر کھانا پینا چھوڑے رکھا تیرے حکم کو مانا اور تیری عبادت میں لگا رہا دوسرا کہے گا اے اللہ یہ بندہ راتوں کو جاگتا رہا بہت کم آرام کیا اور صرف تیری ہی بڑائی بیان کرتا رہا اور پورے شوق سےتیرے کلام کو پڑھتا رہا ہم دونوں کی سفارش اس بندے کے حق میں قبول فرما۔ دنیا کے سب سے بہترین انسان اور اللہ کے آخری پیغمبر نے یہ خوش خبری سنائی کہ اللہ ان دونوں کی سفارش قبول فرمالے گا ۔ اللہ اکبر یہ مسند احمد کی حدیث نمبر 2/176 کا خلاصہ ہے۔ اب آپ سمجھ گیےہونگے کہ یہ دونوں روزہ اور قرآن ہیں، لیکن یہ سفارش تب ہی ممکن ہے جب ہم اس وقت روزے کو اس کے حق کے ساتھ پاپندی سے پورے احترام کے ساتھ اس کو مکمل کریں اور اسی طرح قرآن کو بھی پورے ادب کے ساتھ اس کی تلاوت کریں اس کے معنی کو سمجھیں اور عمل کریں تب جاکر حق ادا ہوگا آج ہم جو کچھ قرآن کے ساتھ کررہے ہیں وہ تو سرا سر بے حرمتی ہے قرآن جیسی عظیم کتاب ہمارے پاس ہے اس کے باوجود ہم دُنیا میں رسوا ہیں ، تو یہ ہی کہا جاے گا ، “وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہوکر اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہوکر“ اس وقت مسلمان ہونا ہی کافی تھا دنیا میں وقار تھا عزت تھی ، ہم قرآن کے ساتھ جو سلوک کررہے ہیں ہم سب اس سے واقف ہیں غیر مسلم جو قرآن کو نہیں جانتا وہ بے حرمتی کرے تو دنیا میں کہرام مچ جاتا ہے اور مسلمان قرآن کو جاننے کے باوجود بے حرمتی کرتا ہے قوم آرام سے پیچھے کھڑی ہو کر سنتی ہے کون ہے اس کا زمہ دار ؟ آج دنیا میں ہم ذلیل و خوار ہیں ابھی وقت ہے ہم اللہ سے معافی مانگیں توبہ کریں قرآن کو سنجیدگی سے پڑھیں اور عمل کریں تب روزہ اور قرآن ہماری سفارش کریں گے اس رمضان ہم اس بات کا عہد کریں کہ قرآن کو روز پڑھیں گے اس کے معنی کے ساتھ اور اس پر عمل بھی کریں گے۔ نہیں تو اس وقت جب پچاس ہزار سال کا دن ہوگا کون ہماری مدد کرے گا؟ اللہ کے بندو قرآن کو اپنالو اور اللہ کے بن جاؤ اللہ کو راضی کرلو آج اپنے کو “سرینڈر“ کردیں۔ اور پکاّ عہد کریں کہ اللہ اور رسول کی مانیں گے۔ اللہ ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرماے آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر