Latest News

جامعہ دعوة الحق کی جانب سے بیواوں کے مابین راشن کٹس تقسیم، مستحقین اور ضرورتمندوں کا خیال رکھنا ہمارا مذہبی اور انسانی فریضہ ہے: حاجی شمشاد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تحصیل رامپور منیہاران کے موضع چررہو میں واقع معروف دینی ادارہ جامعہ دعوت الحق معینیہ کی جانب سے غریب ضروتمندوں اور مستحقین کے مابین مفت راشن کٹس تقسیم کی گئیں، جس میں خاص طور پر غریب بیواوں کو شامل کیا گیا، جنہیں رمضان المبارک کے مہینہ میں بیس کلو سے زائد راشن پر مشتمل تمام ضروری چیزوں کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر مدرسہ کے احاطہ میں منعقد پروگرام میں جامعہ دعوت الحق معینیہ کے مہتمم الحاج صوفی محمد شمشاد اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں بیواوں کے مابین مذکورہ کٹس تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر حاجی شمشاد نے کہاکہ غریب ضرورتمندوں کی خدمت کرنا اور مستحقین کو ان کا حق پہنچانا نہ صرف ہمار ی انسانی ذمہ داری ہے بلکہ یہ مذہب اسلام کانہایت اہم ترین جُز ہے اسلئے ہمیں اس میں کسی بھی قسم کی تساہلی نہیں برتنی چاہئے اوراپنی وسعت کے مطابق غریبوں، بیواوں اور ضروتمندوں کاخیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مدرسہ کی جانب سے تعلیم کے ساتھ ساتھ موقع بموقع اس طرح کے کار خیر بھی انجام دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے باحیثیت افراد سے اس طرح کے امور خیر میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ 
جامعہ دعوة الحق معینیہ چررہو کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد شمشیر قاسمی نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ علاقہ میں کوئی بھی غریب اور ضروتمندوں پریشان نہ ہوں اسلئے مدرسہ کی جانب سے یہ فوڈ کٹس تقسیم کی جاتی ہیںآج بھی یہ اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے،انہوں نے بتایا کہ مدرسہ کی جانب سے یہ سلسلہ جاری رہتاہے خاص طورپر رمضان المبارک میں اس کا خاص اہتمام کیاجاتاہے۔ انہوں نے بتاباکہ آج مدرسہ دعوت الحق کی جانب سے تیس بیواو ¿ں کو راشن کٹس تقسیم کی گئی ،جس میں فی کٹ ، 10 کلو آ ٹا ،5 کلو چاول،3 کلو چینی،1کلو ریفانئڈ، 1کلو دال، مرچ ہلدی گرم مسالا اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ مولانا شمشیر قاسمی نے مستحقین کی مدد کرنا اور انہیں ضروریات کو بروقت پورا عظیم کار خیر ہے۔ اس موقع پر مولانا بلال ندوی مہتمم جامعہ عثمان بن عفان فتح پور، مولانا حسین، جہانگیر احمد، نعیم احمد، سادق پردھان وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر