محلہ پٹھانپورہ میں واقع تعلیم نسواں کے معروف دینی ادارہ جامعہ الہامیہ مدرسة البنات میںایک تقریب کا انعقاد کرنئے تعلیمی سال کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ادارہ میں دورہ حدیث شریف کی طالبات کو دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانا فرید الدین نے بخاری شریف کا پہلا سبق پڑھایا اور ملک وقوم نیز امن عالم کے لئے دعائکرائی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع مولانا فرید الدین نے دورہ حدیث شریف کی طالبات کو پہلے سبق کاآغاز کراتے ہوئے صحیح بخاری شریف کی پہلی حدیث پر جامع اور مفصل خطاب کیا، مولانا فرید الدین نے پردہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں مختلف جگہوں پر پردے کا حکم آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عورت کو مستورات بھی کہا جاتا ہے”مستور“ کے مطلب چھپا ہوا یا پنہاں ہیں یعنی عورت چھپانے کے لیے ہے نمائش کے لئے نہیں۔دوران خطاب مولانا فرید الدین نے احادیث نبوی کی فضیلت وکمالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کی تاریخ کا مطالعہ کرنے اور اس سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ مولانا فرید الدیننے طالبات کو سیرت نبوی سے سبق حاصل کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔آخیر میں مولانا موصوف نے ادارہ کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ: دارالاقامہ میں رہنے والی لڑکیوں کو ایسی تربیت کریں کہ وہ شادی کے بعد کی زندگی کو بہترین انداز سے گزار سکے اور ایک نمونہ بن کر سماج اور معاشرے میں رہے اور دینی ماحول قائم کر سکے۔ ادارہ کی ناظمہ آپا خورشیدہ خاتون اور معلمہ زینب عرشی عرف روحی فاطمہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طالبات کے علاوہ ایوب بیگ، عارف بیگ، عبدالرحمن، محمدناصر، آصفہ، آرزو، سحرین، مریم، ناظمہ، طیبہ، شفائ، فاطمہ، فرح، فردوس، مسکان، فائذہ، دلجہ، نویرا، مہوش، عرشی بیگ، صفوانہ شمن، منتشا اوراقبال بیگ کے علاوہ سیکڈوں افراد پروگرام میں شریک رہے۔ مولانا فرید کی پرسوز دعائپر تقریب کا اختتام ہوا۔
0 Comments