Latest News

مولانا قاسم کے گھر پر این آئی اے ٹیم کے اچانک چھاپے کی کاروائی سے گاؤں میں افرا تفری، پوچھ گچھ کے بعد مولانا کو کیا گیا رہا۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں.
مظفرنگر ضلع میں بدھ کی صبح این آئی اے کی ٹیم نے رتن پوری تھانہ کے حسین آباد بھنواڑا گاؤں میں واقع مولانا محمد قاسم کے گھر پر اچانک چھاپہ مارا، اس دوران ٹیم نے مولانا کے اہل خانہ سے تقریباً 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور گھر کی تلاشی لی اطلاعات کے مطابق چھاپے کے دوران این آئی اے کی ٹیم کو یہاں سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ معلومات کے مطابق مولانا قاسم دیوبند کے املیہ گاؤں میں واقع ایک مسجد میں امام ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مولانا قاسم کے والد ظہیر احمد نے بتایا کہ ہمیں صرف یہ بتایا گیا تھا کہ آپ کے لڑکے کا نام آیا ہے اور اس کے گھر میں کچھ چیزیں ہیں لیکن یہاں ایسی کوئی چیز نہیں ملی، یہاں تقریباً 2 گھنٹے سے این آئی اے کی ٹیم موجود ہے لیکن کوئی ایسی چیز ملی ہے جس سے مقدمہ چلے گا، میرے لڑکے کا نام قا سم ہے اور وہ دیوبند کے قریب ایمالیہ گاؤں میں رہتا ہے اور مسجد میں ایک اور امام ہیں، ایسا کچھ ہمارے گھر میں نہیں ہے اور انہوں نے بتایا کہ انہیں کوئی ایسا مواد نہیں ملا جس سے آپ کے بچے کو نقصان پہنچ سکے اور انہوں نے صرف پورے گھر اور کاغذات وغیرہ کی تلاشی لی اور ہم سے پوچھ گچھ کی اور چلے گئے ہیں اطلاعات کے مطابق این آئی اے ٹیم نے مولانا کو رہا کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر