Latest News

حسین پور کلاں سے ۵۰۰ سال پرانا جین مندر منتقل کیا جائے گا جین برادری کا فیصلہ۔

مظفر نگر : بڈھانہ قصبہ کا حسین پور کلاں گاؤں اچانک سرخیوں میں آگیا ہے سرخیوں میں آنے کی وجہ جین سماج کے 500 سال پرانے مندر کو یہاں سے منتقل کرنے کا فیصلہ ہے۔ ایک افواہ پھیلائی گئی کہ مسلم کمیونٹی کی آبادی بڑھنے کی وجہ سے جین برادری کے لوگوں نے گاؤں کو الوداع کہا۔ اس افواہ کے بعد جین اور مسلم دونوں برادریوں کے لوگ آگے آئے اور انہوں نے نہ صرف اس افواہ کی تردید کی بلکہ حسین پور کلاں میں جین برادری اور مسلم برادری کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی کہانیاں بھی سنائیں۔ جین برادری کے لوگوں نے واضح کیا کہ گاؤں میں ان کی تعداد پہلے ہی بہت کم تھی، پھر بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے اور کاروبار سے باہر ہونے کی وجہ سے وہ گاؤں چھوڑ کر چلے گئے۔ گاؤں کے مسلم سماج کے لوگوں سے انہیں بہت پیار ملتا تھا لیکن جہاں برادری کے لوگ نہ ہو وہاں برداری کا مندر ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے اس لئے مندر کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر