Latest News

شرپسندوں نے حاجی مطلوب کو بنایا نشانہ، مظفرنگر سے دیوبند آتے ہوئے راستہ میں مذہبی نعروں کے ساتھ کی مارپیٹ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مظفر نگر سے بذریعہ بائک واپس لوٹ رہے دیوبند کے باشندہ حاجی مطلوب کار سوار شرپسند نوجوانوںنے راستہ پوچھنے کے بہانے روک کر مذہبی نعرے لگاتے ہوئے ان کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے جم کر مارپیٹ کی،واقعہ کو انجام دے بغیر نمبر کی گاڑی میں سوار ملزمان فرار ہوگئے۔مارپیٹ میں حاجی مطلوب زخمی ہوگئے ہیں،جنہیں گھر والوںنے علاج کے خاطر اسپتال میں داخل کرایا۔دو دن قبل پیش آئے اس واقعہ کے سلسلہ میں شکایت کے بعد مظفرنگر پولیس ملزمان کی تلاش کررہی ہے۔ دیوبند کے لوگوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سخت غصے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کی تحقیقات کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ریلوے روڈ کے رہنے والے حاجی مطلوب گزشتہ شام مظفر نگر کے باغوں والی گاو ¿ں میں واقع مدرسہ میں زیر تعلیم اپنے بیٹے سے ملنے کے بعد موٹر سائیکل پر واپس آرہے تھے۔ حاجی مطلوب کے مطابق سسونا روڈ پر کھڑی ایک سوئفٹ کار میں سوار کچھ نوجوانوں نے انہیں راستہ پوچھنے کے بہانے روکا،اورنوجوانوں نے بلاوجہ مذہبی نعرے لگاتے ہوئے ان کی پٹائی کی۔ جس میں ان کے ایک ہاتھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔ جب انہوں نے شور مچایاتو راہگیروں نے انہیں بچایا۔ حاجی مطلوب نے بتایا کہ لوگوں نے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کا بھی پیچھا کیا۔ لیکن وہ پکڑ میں نہیں آئی۔ اطلاع ملتے ہی متاثرہ شخص کے گھر والے موقع پر پہنچ گئے اور مطلوب کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔دیوبند میں اس واقعہ کو لیکر شدید غم و غصہ دیکھنے کو مل رہاہے، واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محمد مصطفیٰ، محبوب، عالم، عبدالرحمن، اکرم، عمران وغیرہ نے پولیس سے ملزمان کی شناخت کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ الزام ہے کہ مذکورہ نوجوان کا مقصد ماحول کو خراب کرنا تھا۔ انہوں نے مطلوب پر اس کی داڑھی اور ٹوپی دیکھ کر حملہ کیا۔ اس لیے پولیس افسران کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مظفر نگر علاقہ کا ہے،وہاں کی پولیس واقعہ کی جانچ کررہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر