کھتولی: کھتولی کے سابق چیئرمین پارس جین نے ایس پی آر ایل ڈی اتحادی امیدوار حاجی شاہنواز لالو پر جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ بنا کر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں نو منتخب چیئرمین حاجی شاہنواز لالو کے والد اور دادا کی ذات کے ثبوت اور اور دیگر دستاویزات میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی شاہنواز لالو نے شیخ ذات کی بجائے کلال ذات کا سرٹیفکیٹ بنوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایتی خط بمع ثبوت شواہد ڈی ایم کے حوالے کئے گئے ہیں اور ڈی ایم نے کمیٹی بنا کر تحقیقات کا حکم دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پریس کانفرنس میں دوسرے نمبر پر رہے بی جے پی کے باغی امیدوار کرشن پال اور کانگریس پارٹی کے امیدوار جمیل احمد انصاری بھی موجود رہے۔
0 Comments