مظفر نگر میں آل انڈیا متحدہ محاز نے پہلوان بیٹیوں کی حمایت میں ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ ہند کے نام میمورنڈم پیش کیا، کیرالہ اسٹوری پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اس موقع پر محاذ کے قومی صدر شاہنواز آفتاب نے کہا کہ ایسی فلموں پر پابندی عائد کی جائے جو فلم جھوٹ پر مبنی ہو آج ایک میمورنڈم کے ذریعے صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والی پہلوان بیٹیاں دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ دہلی کے جنتر منتر پر سپریم کورٹ کے حکم پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔محاز کے عہدیداروں نے دی کیرالہ سٹوری فلم کی حالیہ ریلیز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فلمیں الیکشن کے موسم میں ریلیز ہوتی ہیں لہذا ایسی فلموں پر پابندی لگائی جائے جو فلمیں جھوٹ پر مبنی ہوں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زک پہنچتا ہو۔
0 Comments