Latest News

دیوبند میں عازمین حج کو لگائے گئے ٹیکے، مناسک حج کی ادائیگی کے لئے صحت مند ہونا ضروری: سہیل صدیقی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
رواں سال سفر حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد کے لئے آج یہاں عیدگاہ روڈ پرواقع شیخ الہندھال میںیک روزہ ٹیکہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ صبح 10 بجے شام 4 بجے تک جاری رہے کیمپ میں 120 سے زائد عازمین کو کواڈری ویلینٹ، مینن جائٹس اور اورل پولیو خوراک کے علاوہ آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے ۔ سی ایم او آفس سہارنپور اور دیوبند کی مشترکہ میڈیکل ٹیم ڈاٹا منیجر مہتاب عالم، میڈیکل آفیسر سدھانشو سنگھل ، دھر میندر سنگھ، لیب ٹیکنیشن امیتا، فارماسسٹ اسرار احمد ،اسٹاف نرس پرپتی سنگھ، نشی بھار دواج، اے این ایم پونم تیاگی، امت کمار لیب، ٹیکنیشین سونوکمار اور عبد الستار پر مشتمل ٹیم نے پورے جذبہ اور تعاون کے ساتھ عازمین کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے ساتھ ضروری ویکسین دی۔ 
اس موقع پر میڈیکل آفیسر سدھانشو سنگھل اور ڈاٹا منیجر مہتاب عالم نے عازمین کوبتایا کہ سفر حج کے دوران تمام عازمین کاصحت مند رہنا نہایت ضروری ہے اسی غرض سے آج عازمین کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ، انہوں نے کہا کہ ویکسین سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ رکھنانہایت ضروری ہے کیوںکہ سفر حج کے دوران کسی وقت بھی آپ کا سرٹیفکیٹ چیک کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج 124 عازمین کی ٹیکہ کاری کی گئی اور جو عازمین آج ٹیکہ کاری نہیں کراسکے وہ سہارنپور سی ایم او آفس پہنچ کرویکسین لے لیں ، اس کے لئے انہیں ضروری دستاویزات ساتھ لانا ضروری ہے۔
 مسلم فنڈ ٹرسٹ کے منیجر سہیل صدیقی نے تمام عازمین کو سفر حج کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے لئے ہر ایک عازم کا صحت مند ہونا ضروری ہے اسی لئے عازمین کی ٹےکہ کاری کی گئی ہے ۔ کیمپ انچارج مولانا دلشاد احمد قاسمی نے بتایا کہ کیمپ میں 124 مرد و خواتین عازمین کو ٹیکہ لگائے اور ان کے آرٹی پی سی آر ٹیسٹ بھی کئے۔ کیمپ کنوینر فہیم صدیقی او ر معاون کنوینر فیضی صدیقی نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم کی جانب سے بھرپور تعاون رہا۔ انہوں نے میڈیکل ٹیم کاشکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر