Latest News

سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں اور بارویں کے نتائج کا اعلان، دیوبند کے نواز گرلز اسكول اور اسپرنگ ڈیل اسکول کے بچوں نے حاصل کی شاندار کامیابی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعہ کے روز سی بی ایس ای بورڈ نے ہائی اسکول اور انٹر میڈےٹ کے نتائج کا اعلا ن کردیا۔ دیوبند کے معروف عصری تعلیمی ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول کے نتائج اس سال بھی صد فیصد ہے ۔وہیں دون ویلی پبلک اسکول، دون ہلس پبلک اسکول،بینسن اور اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول سمیت دیگر اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھی شاندارکردگی کامظاہرہ کیا۔
نواز گرلز اسکول میں ہائی اسکول کی طالبہ والیہ دختر عبد الرشید 97 فیصد نمبرات حاصل کرکے کالج ٹاپر رہی اورخدیجہ انصار96 ،فیصد نمبرات حاصل کرکے دوسرا، نمرہ وسیم 91.2 نمبرات لے کر تیسرا، شائنہ اختر 91 فیصد لے کر چوتھا جبکہ ورنکا سنگھ 89.2 فیصد نمبرات لے کر پانچواں مقام حاصل کیا۔ دیگر تمام طالبات فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہوئی ،اسی طرح انٹر میڈیٹ میں عفرہ عفان دختر مفتی عمران اللہ خان نے سائنس مضامین 89فیصد نمبرات اور عزنہ حسین دختر امجد حسین نے آرٹ مضامین 89 فیصد نمبرات کے ساتھ پہلا مقام حاصل کرکے اسکو ل کا نام روشن کیا۔ ان شاندار نتائج پر اسکول کے بانی ڈاکٹر نواز دیوبندی نے طالبات اوران کے والدین و سرپرستوں کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ ہماری بیٹیاں ، والدین و سرپرست خصوصی طور پر اس ادارہ کا تدریسی عملہ و کار کنان ہمارے ان مقاصد کی تکمیل کے لئے کندھے سے کندھا ملاکر ہمارے ساتھ کام کر رہاہے۔
وہیں دوسری جانب اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول دیوبند کے نتائج بھی صد فیصد رہے ۔ ان نتائج میں مشکات نے 97فیصد ،طوبی نے 96 فیصد اور علی نے94 فیصد نمبرات حاصل کرکے اسکول میںپہلا ،دوسرا اورتیسرا مقام حاصل کیا ۔ اس ادارہ کے انٹر میڈیٹ کے 21 طلبہ و طالبات نے 90 فیصد ، 62 طلبہ و طالبات نے 80 فیصد نمبرات حاصل کئے۔ اسی طرح ہائی اسکول میں 40 طلبہ وطالبات نے 90 فیصد نمبرات حاصل کئے ۔ جبکہ انٹر میںسائنس مضامین کی طالبہ طوبی علی نے 96 فیصد ، کامرس میں علی اکبر نے 95 فیصد اور واعظہ نے 88 فیصد نمبرات حاصل کئے ۔ ان کے علاوہ دیگر طلبہ و طالبات امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ وہیں نبیہ زماں نے کمپیوٹر میں صدفیصد نمبرات حاصل کرکے ادارہ کا نام روشن کیا۔ اسکول کے ذمہ داران و اساتذہ نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباددی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر