Latest News

ریلوے جی ایم نے کیا دیوبند اسٹیشن کا معائنہ، مسافرین کی سہولیات اوراسٹیشن احاطہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مغربی ریلوے کے جنرل منیجر شوبھن چودھری نے دیو بند ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کرتے ہوئے دیوبند روڑکی ریلوے لائن اور دیوبند ریلوے اسٹیشن پرکرائے جانے والے تعمیراتی امور کا جائزہ لیا اور تفصیلات معلوم کیں۔ اس دوران انہوں نے ریلوے مسافرین کی سہولیات اور اسٹیشن و اس کے احاطے میںرکھی جانے والی صفائی ستھرائی سے متعلق ضروری ہدایات دیں ۔ واضح ہوکہ سہارنپور جانے کے موقع پر ریلوے کے جنرل منیجر شوبھن چودھری اپنی ٹیم کے ساتھ کچھ وقت کے لئے دیو بند ریلوے اسٹیشن پر رکے اور انہوں نے دیوبند اسٹیشن عملہ کے ساتھ دیوبند ریلوے اسٹیشن پر کئے جانے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور دیوبند ریلوے اسٹیشن کے انچارج انل سنگھ سے تعمیراتی کاموں تفصیلات معلوم کیں اور نقشے کابھی معائنہ کیا ۔ شوبھن چودھری نے ریلوے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی رکھنے ، مسافروں کے بیٹھنے کی سیٹ ودیگر سہولیات کے بارے میں معلومات طلب کیں اور ضروری احکامات دےئے اس کے علاوہ انہوں نے دیوبند ،روڑکی ریلوے لائن پرچلنے والے کاموں بھی جائزہ لیا اس دوران ڈی- آر- ایم ڈمپی گرب اور ڈی- ایم- او دیواکرجھا سمیت دیگر افسران موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر