Latest News

تصادم کے بعد پچاس ہزار کا انعام بدمعاش گرفتار، اترپردیش اور ہریانہ میں درجنوں مقدمے درج، پولیس ٹیم کو پچیس ہزار کاانعام۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ضلع سہارنپور کی سرساوہ پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کے دوران فرار ایک بین ریاستی مجرم کو گرفتار کیا،جس پر پچاس ہزار روپیہ کے انعام تھا، جب کہ دوسرا ساتھی پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پکڑے گئے بدمعاش کے خلاف ہریانہ اور اتر پردیش کے مختلف تھانوں میں تین درجن سے زیادہ کیس درج ہیں۔ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے بتایا کہ ہفتہ کی دیر رات اتر پردیش اور ہریانہ ریاست کی سرحد پر واقع شاہجہاں پور پولس چوکی علاقے میں شرپسندوں اور سرساوہ پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں جمنا کی ریتیلی زمین پر پولیس کی گولیوں سے ایک بدمعاش زخمی ہو گیا۔یمنا نگر کے صدر تھانہ علاقہ یمنا ندی کے کنارے واقع گاو ¿ں لپرا کا رہنے والا میرحسن ولد علی حسن ہے، جو بڑا بدمعاش ہے،شاہجہاں پور پولیس چوکی کے علاقے میں رواں سال 31 جنوری کو کوہ نور جیولرز کی دکان میں چوری ہوئی تھی، جس میں ملزم کا چہرہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا تھا۔ پولیس اس بدمعاش کی مسلسل تلاش کر رہی تھی۔سرساوہ پولیس تھانہ انچارج انسپکٹر صوبے سنگھ نے بتایا کہ سنیچر کی رات پولیس شاہجہاں پور چوکی علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی کہ اچانک ریاست ہریانہ سے بائیک پر آنے والے دو نوجوانوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، انہوں نے پولیس کو چکمہ دیا اور کچے راستے پر اتر گئے اور گاو ¿ں جھرولی کی طرف جانے والی سڑک پر دوڑ پڑے۔پولیس نے بھی ان کا پیچھا کیا، اسی دوران جب بدمعاشوں کی موٹر سائیکل جمنا ندی کی ریتیلی زمین پر پھسل گئی تو وہ پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے پیدل بھاگنے لگے۔ لیکن پیچھا کرتے ہوئے پولیس نے فائرنگ کا جواب فائرنگ سے دیا تو ایک بدمعاش زخمی ہو کر وہیں گر گیا۔ جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔پولیس زخمی بدمعاش کے قریب پہنچی اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بدمعاش کی شناخت میرحسن ولد علی حسن گاو ¿ں لپرا کے نام سے ہوئی ہے۔ جس پر اتر پردیش پولیس نے 50 ہزار روپے کا انعام بھی رکھاہواہے۔ایس ایس پی نے کہا کہ گرفتار بدمعاش کے خلاف اتر پردیش اور ہریانہ کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، چوری، اسلحہ ایکٹ، گائے کی اسمگلنگ وغیرہ جیسے سنگین جرائم کے سلسلے میں 3 درجن سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے ایک پستول، چار زندہ کارتوس اور دو کھوکھے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ بدمعاش کے پاس سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی۔ایس ایس پی نے پولیس ٹیم کو 25 ہزار انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر