Latest News

نومنتخب چیئرمین کا کیا گیا استقبال، بلا تفریق مذہب وملت دیوبند کی ترقی کے لئے کام کیا جائے گا : وپن گرگ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
بی جے پی کے دیوبند شہر جنرل سکریٹری ارون گپتا کی رہائش گاہ پر نگر پالیکا کے نومنتخب چیئرمین وپن گرگ اور بی جے پی کے نگر پالیکا ممبران منوج سنگھل، ارجن سنگھل، وپن تیاگی، رویندر چودھری، شیام چوہان، انکت رانا وغیرہ کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے شہر جنرل سکریٹری ارون گپتا نے سبھی عوامی نمائندوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ دیوبند نگر پالیکا میں بی جے پی کی اہم کامیابی ہے اور اس کے لئے بی جے پی کی پالیسیوں اور سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کے وشواس کے تحت یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس دوران نومنتخب نگر پالیکا چیئرمین وپن گرگ نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے عوام کے لئے کئے گئے کاموں کو دیکھ کر ہی دیوبند کے عوام نے بی جے پی کی حمایت کی ہے اور پہلی مرتبہ نگر پالیکا میں بی جے پی کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ وپن گرگ نے کہا کہ جس طریقے پر دیوبند کے عوام نے مجھ پر یقین کیا ہے وہ اس پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے اور دیوبند کے عوام کے یقین اور ان کی امیدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیوبند میں بلا تفریق مذہب وملت دیوبند کی ترقی کے لئے کام کیا جائے گا۔
پروگرام کی صدارت کررہے ڈاکٹر پردیپ ورما نے سبھی عوامی نمائندوں کو مبار ک باد دی۔ اس موقع پر راہل شرما، چودھری بیربل سنگھ، شیش پال سنگھ، جگدیپ پرشاد گپتا، ڈاکٹر تیج پال سنگھ، مانک تیاگی، ابھے دیو، سوم ناتھ، ستیندر سنگھ، برہم سنگھ سینی، نریندر سینی، منوج تیاگی، راج کمار سنگھ، وکاس چودھری وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر