Latest News

اطباء اور مریضوں کو طب نبوی سے استفاد کرنا چاہئے، رحمانی دواخانہ کی افتتاحی تقریب میں خانقاہ پٹھیڑ کے سربراہ الحاج صوفی معین الدین کاخطاب۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
معروف رحمانی دواخانہ کی نئی برانچ کا افتتاح تقریب کا سہارنپور میں واقع بس اسٹینڈ چلکانہ روڈ پر علماءکرام نے دعاوں کے ساتھ کیا اور کہاکہ انسانی خدمت عظیم کار خیر ہے ،جس کے لئے ہمیشہ ہم سب کو پیش پیش رہنا چاہئے۔ تقریب میںبطور خاص ولی کامل الحاج صوفی معین الدین سربراہ خانقاہ پٹھیڑ نے شرکت کی اور دواخانہ کے ذمہ داران کو اپنی قیمتی دعاوں اور نصیحتوں سے نوازتے ہوئے رزق حلال کمانے اور تجارت کو انسانیت کی خدمت اور کار خیر کی نیت کے ساتھ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوںنے کہاکہ بہترین شخص ہے جو لوگوںکے لئے نفع بخش ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ زمانہ میں نئی نئی قسم کی بیماریاں پیدا رہی ہیں اور علاج بھی ضروری ہے لیکن ہمیں طب نبوی سے استفادہ کرنا چاہئے اور اسلامی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ قدیم ادویات سے فائدہ اٹھا نا چاہئے۔ صوفی جی نے مزید کہاکہ دواوں کے اندر شفاءنہیں ہے بلکہ شفا دینے والا اللہ ہے مگر علاج کرنا سنت ہے اسلئے طب نبوی کے مطابق علاج کرنا اور کرانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان کو علوم فنون کے اندر مہارت حاصل کرنی چاہئے خاص طورپر خدمت خلق کے لئے حکمت اور دیگر فنون میںمہارت حاصل کرکے قوم کے لئے نفع بخش بنناچاہئے۔انہوں نے حکیم مولانا محمد زکریا رحمانی کی حکمت اور خدمت کی ستائش کرتے ہوئے یہ خدمت عظم خدمت ہے۔صوفی جی کی دعاءپر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ آخر میں حکیم مولانا محمدزکریا رحمانی نے سبھی کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پرمفتی محمدحسین قاسمی، مولانا محمد سعد مظاہری، مولانا محمد عمیر مظاہری، چودھری محمد یامین، چودھری مبارک، چودھری سلمان، محمد صابر، چودھری اکبر دمجھڑہ، چودھری امجد وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر