Latest News

سفر حج تمام اسفار سے عظم ہے، مسلم فنڈ کی جانب سے منعقد سہ روزہ حج تربیتی کیمپ کی افتتاحی تقریب میں مولانا سفیان قاسمی کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
حسب سابق مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کی جانب سے 29ویں سہ روزہ حج ٹریننگ کیمپ کا افتتاح آج یہاں عیدگاہ روڈ پرواقع شیخ الہند ھال میںدار العلوم وقف دیوبندکے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی کے بدست عمل میں آیا۔ اس موقع پر مولانا محمد سفیان قاسمی نے عازمین حج کو سفر حج کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ سفر حج عظیم سفرہے جس پرجانے والے اللہ کے مہمان ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک عبادت اور دیگر اعمال کا دارومدارنیت پر ہے۔ ایسی صورت میںسفر حج اور اس کے مقاصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ حج کا سفر دنیاکے تمام سفروں سے افضل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سفر حج شروع کرنے سے قبل حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں ۔بعد ازاں دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا سید انظر حسین میاں نے ٹریننگ کیمپ میں شریک تمام مرد و خواتین عازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ارکان حج کوترتیب کے ساتھ ادا کرنے کاخاص خیال رکھناہے۔اس موقع پر مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے کہاکہ گزشتہ تیس سالوں سے مسلم فنڈ دیوبند کی جانب سے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ سابق جنرل منیجر مرحوم مولانا حسیب صدیقی ؒ کے ذریعہ شروع کئے گئے ایک کار خیر کاسلسلہ گزشتہ تین دہائیوں سے جاری ہے ۔جس کے مکمل اخراجات منجانب مسلم فنڈ دیوبند ہوتے ہیں۔ سہیل صدیقی نے کہاکہ مناسک حج کی ادائیگی کےلئے صبر وتحمل سے کام لینے اور صعوبتوں کو برداشت کرنے کا وقت ہوتاہے جہاںکا ہر ایک عمل لاکھوں نیکیوںکے برابر درجہ رکھتاہے ۔حج ٹرینر ڈاکٹر نواز دیوبندی ،ڈاکٹر محمد اعظم اور مولانا دلشاد قاسمی نے بتایا کہ تین روزہ اس حج ٹریننگ کیمپ میں عازمین کو ماڈلوں کی مددسے عملی تربیت دی جائے گی ۔ ٹریننگ کیمپ میں خواتین کوباپردہ نظم کے ساتھ تجربہ کا رمعلمات اور ارکان حج سے واقفیت رکھنے والی خواتین عملی تربیت دے رہی ہیں۔اس موقع پرڈاکٹر ذوالفقار ، ڈاکٹر ایس اے عزیز ، اقبال احمد ایڈوکٹ، محمد انس صدیقی، ڈاکٹر محمد ایاز صدیقی، عمیر احمد عثمانی ، تحسین خاں ،ساجد حسن، عدیل صدیقی ، فہیم صدیقی ،ڈاکٹر شہزاد انجم ، اسرار احمد ، نجم عثمانی و دیگر کارکنان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر