Latest News

شاندار تقریب میں وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے لیا حلف، کرناٹک سرکار کی کابینہ میں ایک مسلم وزیر بھی شامل۔

بنگلورو:: کرناٹک کے بنگلورو واقع کانتیراوا اسٹیڈیم میں آج عالیشان حلف برداری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے علاوہ 8 وزراء کی بھی حلف برداری ہوئی۔ ان 8 وزراء میں ایک مسلم وزیر بھی شامل ہیں۔ ان کا نام ہے ضمیر احمد خان۔ 56 سالہ ضمیر احمد خان نے بنگلورو کے چامراجپیٹ اسمبلی سیٹ سے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ لگاتار تین بار یہاں سے رکن اسمبلی ہیں۔ حالیہ انتخاب میں انھوں نے بی جے پی امیدوار بھاسکر راؤ کو تقریباً 54 ہزاروں ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا۔
ضمیر احمد خان کا سیاسی سفر جے ڈی ایس سے ہی شروع ہوا تھا۔ پہلی بار وہ 2005 کے ضمنی انتخاب میں چامراجپیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 2006 میں ایچ ڈی کماراسوامی کی قیادت والی اتحادی حکومت میں وہ حج اور وقف بورڈ کے وزیر بنے۔ پھر جب 2018 میں کانگریس-جے ڈی ایس نے مل کر حکومت بنائی اور ایچ ڈی کماراسوامی وزیر اعلیٰ بنے تو ایک بار پھر ضمیر احمد خان کو ان کی کابینہ میں جگہ ملی۔

ضمیر احمد خان سدارمیا کے داخلی سرکل کا انتہائی اہم حصہ تصور کیے جاتے ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں جب سدارمیا نے دہلی کا دورہ کیا تھا تو ضمیر احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر