Latest News

آل انڈیا متحدہ محاذ کی جانب سے ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی کے انتقال پر تعزیتی نشست کا اہتمام۔

مظفر نگر: عزیز الرحمٰن۔
آل انڈیا متحدہ محاذ کا ایک تعزیتی اجلاس ضلع مظفر نگر کے قدوائی نگر میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ انعام العلوم میں مہتمم مولانا گلزار قاسمی کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ جس میں مفکر قوم و ملت ظفریاب جیلانی ایڈووکیٹ کے انتقال پرملال پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا، اور قرآن خوانی کے بعد ان کے لئے ایصال ثواب اور اور مغفرت کی دعا کرائی گئی۔ واضح رہے کہ ظفریاب جیلانی مرحوم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور اس کی لیگل سیل کے رکن اور سابق ایڈوکیٹ جنرل اتر پردیش حکومت، نیز بابری ایکشن کمیٹی کے صدر رہے ہیں،اس کے ساتھ ہی معروف سماجی تنظیم آل انڈیا متحدہ محاذ کے سرپرست بھی تھے۔ تعزیتی اجلاس میں اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا متحدہ محاذ کے صدر شاہنواز آفتاب نے کہا کہ ظفر یاب جیلانی مرحوم کا یوں دنیا سے رخصت ہو جانا ملک و ملت کے لیے ایک عظیم خسارے سے کم نہیں،مرحوم موصوف ہمہ تن قوم و ملت کے لیے بے حد مفکر شخصیت تھے۔ایک ولی صفات انسان ہونے کے ساتھ ساتھ قانونی مہارت میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔ جن کی قانونی آرا کو ہر طبقے میں بہت اہمیت حاصل تھی، آپ بہت سے بڑے تعلیمی اداروں کے سرپرست بھی تھے۔ نیز آل انڈیا متحدہ محاذ کے سابق صدر اور ضلع مظفر نگر کی معروف، مخلص شخصیت حافظ محمد آفتابؒ سے بے حد دلی محبت رکھتے تھے، جس وجہ سے آل انڈیا متحدہ محاذ کی قدم قدم پر اپنے نیک مشوروں سے رہنمائی فرمایا کرتے تھے۔آپ کی تمام تر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اس تعزیتی اجلاس میں محبوب عالم ایڈوکیٹ، مولانا محمد ارشد، قاری محمد عباس، قاری احمد، مولانا محمد عالم، مولانا سلمان، حافظ رشید احمد، حافظ عبد الواحد، حافظ غفران، حافظ محمد آصف، سید مزمل حیدر ایڈوکیٹ، قاضی نعیم ایڈوکیٹ، فیضیاب ایڈوکیٹ، حاجی منور ایڈوکیٹ، انوار الحق ایڈوکیٹ، سید علی مہدی ایڈوکیٹ، امیر فیصل وغیرہ حضرات نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر