دیوبند: سمیر چودھری۔
یوپی میں نگر پالیکا انتخابات ختم ہونے کے بعد حکومت نے افسران کی پھیر بدل شروع کردی ہے ، حکومت نے سہارنپور کے ڈی ایم اکھلیش سنگھ کا تبادلہ کرکے انہیں ضلع بستی کا کمشنر بنایا ہے۔ وہ 38ماہ 23روز تک ضلع کے ڈی ایم رہے ، جب کہ سہارنپور کا ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش چندرا سنگھ کو بنایا گیا ہے۔ دنیش چندرا سنگھ سہارنپور ضلع میں ایس ڈی ایم دیوبند ، سٹی مجسٹریٹ سہارنپور، اے ڈی ایم ای سہارنپور کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ تفصیل کے مطابق سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کا تین سال بعد ضلع سے تبادلہ ہوگیا اور ان کی جگہ پر دنیش چندرا سنگھ کو ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے 26فروری 2020کو ضلع کی کمان سنبھالی تھی۔ کورونا کے دوسال، پنچایت اور اسمبلی ونگر پالیکا انتخابات کو کامیاب طریقہ پر اختتام پذیر کرانے کے ساتھ ہی ان کے طور طریقوں سے انتظامیہ کے افسران ہی نہیں بلکہ عوام بھی خوش تھی، کئی مواقع پر انہوں نے خود سڑک پر اترکر اپنے ماتحت افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔ پرامن طور طریقوں کے لئے جانے جانے والے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ آج ہندوستان کے تیسرے ایسے ڈی ایم ہیں جنہوں نے سہارنپور میں اپنے 38مہینے 23دن کا کامیاب دور پورا کیا۔ ان تین سالوں میں انہو ںنے ضلع کی ترقی میں اہم کردارا دا کیا، گزشتہ دیر شام ان کا تبادلہ کمشنر ضلع بستی کے عہدے پر کیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر دنیش چندرا سنگھ کو ضلع مجسٹریٹ سہارنپور بنایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے کورونا کے دور میں بھی یہاں کے عوام کے درمیان انہو ںنے صحت سے متعلق سہولیات ترجیحات کی بنیاد پر مہیا کرائیں۔ ان کے دفتر میں ریونیو میں اضافہ بھی ہوا، ضلع مجسٹریٹ دفتر میں لگے بورڈ کے مطابق 1947سے 1976کے درمیان دو اور ضلع مجسٹریٹوں کا دور تین سال کا پورا ہوا تھا، 1976کے بعد موجودہ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے سہارنپور میں کامیاب ترین اپنا تین سال دو مہینے 23روز کا دور پورا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اترپردیش کے درجنوں پروگراموں کو دیکھنے والے ضلع مجسٹریٹ نے اپنے بہتر حسن سلوک طور طریقوں سے وزیر اعلیٰ اترپردیش کو بھی بھروسہ میں رکھا ۔ سماجی خدمات کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اکھلیش سنگھ نے حکومت کی جانب سے عوام کے لئے چلائی گئی اسکیموں کو حق دار لوگوں تک پہنچانے کا بھی کام کیا۔ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے کسانوں کے مسائل کو بھی ترجیحات کی بنیاد پر حل کیااور شوگر فیکٹریوں سے گنے کی ادائیگی وقت پر کرائی ۔ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کے کمشنر بستی بنائے جانے کے بعد دنیش چندرا سنگھ کو سہارنپور کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے ۔ دنیش چندرا سنگھ پہلے بھی سہارنپور ضلع میں ایس ڈی ایم دیوبند ، سٹی مجسٹریٹ سہارنپور ، اے ڈی ایم ای کے عہدے پر رہ چکے ہیں ۔ اب وہ ضلع مجسٹریٹ کے طو رپر اپنی نئی تعیناتی سہارنپور سے شروع کرنے جارہے ہیں۔
0 Comments