نئی دہلی: آج ایک لوک سبھا اور چار اسمبلی سیٹوں کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ آیا جس میں لوک جالندھر سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار سشیل کمر رنکو نے ۵۸۶۹۱ ووٹ حاصل کرکے کانگریسی امیدوار کرم جیت کور کر ہرادیا۔ چار اسمبلی سیٹوں میں سماج وادی پارٹی کے مضبوط گڑھ رام پور کے سوار اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔ یہاں سے بی جے پی کی حلیف جماعت اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد انصاری نے سوار اسمبلی کے ضمنی انتخاب کو جیت لیا ہے۔ ۲۴ ویں اور آخری راؤنڈ کے بعد اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد انصاری ۱۰ ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوگئے ۔ دوسری طرف ایس پی کی امی انورادھا چوہان دوسرے نمبر پر رہیں۔ اپنا دل کے امیدوار کو ۶۷۴۳۴ووٹ ملے جبکہ ایس پی امیدوار انورادھا چوہان کو ۵۷۷۱۰ووٹ ملے۔اترپردیش کی چھنوے سیٹ پر اپنا دل کے ا میدوار رنکی کول ۹۵۸۷ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے انہوں نے ایس پی امیدوار کریتی کول کو ہرایا ہے۔ ادھر اڈیشہ کی جھارسوگوڑا اسمبلی سیٹ سے بیجو جنتا دل کی دیپالی داس نے ۸۴ ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے، وہیں میگھالیہ کے سوہیونگ سیٹ سے یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار سنشر کپر رائے لنگدوہ تبھاہ نے جیت حاصل کرلی ہے۔
0 Comments