Latest News

فجر کی اذان پڑھتے وقت امام پر قاتلانہ حملے کے سبب گاؤں میں غم وغصہ کی لہر۔

مظفر نگر/کھتولی: عزیز الرحمن خاں۔
کھتولی کے قریبی موضع غالب پور میں اسوقت امام پر کسی نامعلوم شر پسند نے حملہ کردیا جب وہ فجر کی اذان پڑھ رہے تھے جیسے ہی اسکا علم گاؤں کے لوگوں کو ہؤا تو لوگوں میں اشتعال پھیل گیا البتہ امام اور ذمہ داروں کے سمجھنے سے لوگ پر سکون ہوگئے۔
واضح ہوکہ حافظ عبد الجبار گزشتہ 20برس مسجد میں امامت و مدرسہ میں مدرس کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔ کھتولی کوتوالی میں دی گئی تحریر میں امام صاحب نے بتایا کہ آج جب وہ فجر کی اذان پڑھنے مسجد میں آئے تو وہاں کوئی نہیں تھا وہ جب اذان پڑھتے وقت آخری الفاظ پڑھ رہے تھے تبھی کسی نامعلوم شخص نے انکے سر پر کسی بھاری چیز سے وار کردیا جس سے وہ منھ کے بل زمین پر گر گئے مائیک کے پائپ کے سہارے کے سبب شدید چوٹ نہیں آئی ہیں۔ کھتولی کوتوال نے کاروائی کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کا پتہ لگاکر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر