Latest News

بلدیاتی الیکشن کے مدِ نظر آج جمعرات کو دارالعلوم دیوبند میں تعطیل، سبھی دفاتر رہے گیں بند۔

دیوبند۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند میں پولنگ کے پیش نظر 4 مئی (آج) چھٹی ہوگی۔ اس دوران تدریسی کام کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ جات بھی بند رہیں گے۔
بدھ کو دارالعلوم کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے بتایا گیا کہ شہری الیکشن کے حوالے سے ادارہ میں چھٹی ہوگی اور تمام شعبہ جات بھی بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ ادارے کے محکمہ تعلیم نے انتخابات کے پیش نظر طلبہ کو دارالعلوم میں ہی رہنے کی ہدایت دی ہے۔ کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ادارے سے باہر نہ جائیں۔

اعلان۔ منجانب ناظم اعلیٰ دار الاقامہ۔
تمام طلبہ عزیز کو اطلاع دیجاتی ہے کہ شہر دیو بند میں دفعہ ۱۴۴ نافذ کر دی گئی ہے، اس کی پابندی ضروری ہے۔ اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ طلبہ عزیز اس کی پابندی کریں، دارالعلوم سے باہر ہرگز نہ نکلیں، خاص طور پر بھیڑ کی شکل میں اکٹھے نہ ہوں، رات کو دس بجے دارالعلوم کے گیٹ بند کر دئیے جائیں گے اور آمد ورفت بند کر دی جائیگی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر