Latest News

۲۲ سالہ بیٹے کی آخری رسومات کے لئے بے بس ماں ساری رات لاش لئے شمشان گھاٹ کے باہر بیٹھی رہی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
اعظم گڑھ ضلع سے تعلق رکھنے والی شاردا اپنے بیٹے راہل یادو کے ساتھ روزگار کی تلاش میں ایک سال قبل مظفر نگر آئی تھی۔ اپنے شوہر کی موت کے بعد راہل گھر میں واحد کمانے والا تھا۔ وہ یہاں ایک فیکٹری میں ایک ٹھیکیدار کی نگرانی میں مزدوری کرتا تھا۔ خاندان کا ذریعہ معاش چل رہا تھا۔ ایک ماہ قبل راہل اچانک بیمار ہو گیا۔ اسے ضلع اسپتال میں علاج کے لیے میرٹھ لے جانے کے لئے کہا گیا۔  
 طویل علالت کے باعث اتوار کی شام راہل کا انتقال ہوگیا۔ لوگوں کے مطابق شاردا جو اپنے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے ایک ایک پیسے پر منحصر تھیا،اسکے پاس کفن اور آخری رسومات کے لئے بھی پیسے نہیں تھے۔ میڈیکل میں اس نے ہیلتھ ورکرز کے سامنے بے بسی بتا دی۔ میرٹھ میں، صحت کے کارکنوں سے اپنے بیٹے کی لاش مظفر نگر کے شمشان گھاٹ بھیجنے کو کہا۔ راہل کی لاش کو اتوار کی رات دیر گئے میڈیکل کالج کی ایمبولینس کے ذریعے نئی منڈی شمشان میں بھیجا گیا، تب تک شمشان کے دروازے بند تھے۔ یہاں لوگوں کی آمدورفت نہیں تھی۔ شاردا رات بھر شمشان کے باہر بیٹھی اپنے بیٹے راہول کی آخری رسومات کا انتظار کرتی رہی۔ صبح جب لوگوں نے عورت اور لاش کو اپنے ساتھ دیکھا تو وجہ پوچھی۔ خاتون نے اپنی بے بسی اور مالی بحران لوگوں کے سامنے رکھا۔ اطلاع ملتے ہی ساکشی ویلفیئر ٹرسٹ کی صدر شالو سینی شمشان گھاٹ پہنچی اور راہل کی آخری رسومات ادا کرکے انسانیت کا فرض ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر