ایشیا کی عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم وقف دیوبند نے فارغین مدارس کے لیے عصری تعلیم و اسناد کی ترتیب تیار کر پیش آمدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک مثبت قدم اٹھاتے ہوئے درجہ عربی اول میں
NCERT
کے نصاب کی شمولیت کے بعد اب درجہ اعدادیہ و عربی دوم وغیرہ میں بھی "این سی ای آر ٹی" کے نصاب کو شامل کر لیا ہے۔دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی کے دستخط سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ دار العلوم وقف دیو بند طلبہ کی مستقبل سازی کے تئیں ہر آن متفکر اور ہرلمحہ پر عزم ہے، نیز اس تناظر میں مسلسل اقدامات بھی کر رہا ہے، گذشتہ سالوں سے درجہ عربی اول میں "این سی ای آر ٹی" کے نصاب کی شمولیت کے بعد سال رواں سے درجہ اعدادیہ و عربی دوم وغیرہ میں بھی "این سی ای آر ٹی" کے نصاب کو شامل کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں عربی سوم تا دورہ حدیث شریف کے طلبہ کے لئے بھی ادارہ کی جانب سے
NIOS
سے سیکنڈری (10th) سینئر سیکنڈری (12th) میں رجسٹریشن کا اہتمام کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ یہ کورس حسب خواہش اردو، ہندی اور انگلش میڈیم میں مہیا ہوگا، اس امتحان کا نظام العمل ادارہ مرتب کرے گا، نیز طلبہ کی مکمل رہنمائی بھی کی جائے گی۔ جو طلبہ سیکنڈری (10th) سینئر سیکنڈری (12th) کے امتحان کا حصہ بننے کے متمنی ہیں وہ اپنی تفصیلات (آدھار کارڈ، ایک عا پاسپورٹ سائز فوٹو، ای میل آئی ڈی،موبائل نمبر)18مئی 2023 سے 23 مئی 2023 تک دفتر تعلیمات میں داخل کرادیں۔ 24 مئی سے باضابطہ رجسٹریشن کا آغازہو جائے گا۔
0 Comments