Latest News

یو ٹی عبدالقادر کرناٹک اسمبلی کے پہلے مسلم اسپیکر ہوں گے۔

بنگلورو: کانگریس کے تجربہ کار لیڈر اور منگلورو سیٹ سے رکن اسمبلی یو ٹی عبدالقادر کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔ دیر رات گئے ریاست کی کانگریس حکومت نے قادر کے نام کو منظوری دے دی۔ یو ٹی قادر کا تعلق منگلورو خطے کے جنوبی کرناٹک ضلع سے ہے۔ اس اقدام کو کانگریس کے مسلمانوں کے تئیں اظہار تشکر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں مسلم ووٹروں نے کھل کر کانگریس کی حمایت کی ہے۔
یو ٹی عبدالقادر 5 بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وہ گزشتہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے نائب لیڈر تھے۔ اس کے علاوہ وہ 2013 کی سدارمیا حکومت اور پھر 2018 کی کانگریس-جے ڈی ایس حکومت میں کابینہ وزیر رہ چکے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر