Latest News

مظفر نگر بلدیاتی انتخابات: مظفر نگر ضلع کی سات میں چھ سیٹوں پر مسلم امیدوار کامیاب

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
 مظفرنگر ضلع میں بلدیاتی انتخابات کی رائے شماری کا عمل پولس  کے سخت حفاظتی بندوست کے ساتھ پر امن طور پر پائیہ تکمیل کو پہنچا ضلع بھر میں کہیں سے کوئی بد آمنی  و گڑبڑی کی اطلاع نہیں ہے پولس  نے جہاں سخت حفاظتی بندوست کیا وہیں بی جے پی  کے باغی امیدوار کی حامی و سابق چئیر مین پارس جین کو حراست میں لے لیا جبکہ رائے شماری شروع ہوتے ہی اے ڈی جی راجیو سبروال  نے کھتولی و مظفرنگر میں حفاظتی بندوست کا جائڑہ لیا اور پولس فورس کو ضروری ہدایات دیں کئی نشستوں پر اتحاد المسلمین کے امیدوار کے سبب انتخابی نتائج متاثر ہوئے مظفرنگر مل نشست پر سماج وادی پارٹی کو خیر باد کہہ کر بی جے پی کا دامن تھام نے والے گورو سروپ کی زوجہ مناکشی سروپ نے 91942ووٹ حاصل کرکے فتح کا پرچم لہرا کر سماج وادی پارٹی امیدوار لولی شرما کو شکست دی لولی شرما نے 80156ووٹ حاصل کئے جبکہ اس نشست پر اتحاد المسلمین کی امیدوار چھوٹی آپا  11531 ووٹ حاصل کر کے تیسرے مقام پر رہی و بی ایس پی کی روشن جہاں 9991وکانگریس کی بلقیس نے 4452ووٹ حاصل کئے اسطرح بی جے پی کی مناکشی سروپ نے 11786 ووٹوں سے جیت درج کرائی
جانسٹھ نشست پر  آر ایل ڈی کے ڈاکٹر عابد حسین نے فتح کا پرچم لہرا یا پور قاضی نشست پر سبھی اہم امیدواروں کو شکست فاش دیتے ہوئے سابق چیئرمین ظہیر فاروقی نے فتح درج کرائی شاہ پور نشست پر عام آدمی پارٹی کے حاجی اکرم قریشی نے فتح حاصل کی۔
کھتولی نشست پر آر ایل ڈی کے امیدوار حاجی شاہنواز لالو نے بی جے پی کے باغی امیدوار کرشن پال کو شکست دیکر فتح حاصل کی جبکہ بی جے پی امیدوار امیش سین تیسرے و بی ایس پی امیدوار حاجی اظہار احمد چوتھے و کانگریس امیدوار جمیل احمد انصاری پانچویں نمبر پر رہے میراں پور نشست پر جمیل ملک نے بی جے پی امیدوار کو شکست سے دو چار کیا چرتھاول نشست پر آسلام الدین نے فتح کا پرچم لہرا یا  بڈھانہ نشست پر سماج وادی پارٹی کی اوما تیاگی نے بی جے پی امیدوار کو شکست دیکر جیت درج کرائی۔

ادھر، شاملی ضلع میں بلدیاتی انتخابات  سے بی جے پی کے اروند سنگل کیرانہ سے آزاد شمشاد انصاری ، کاندھلہ  سے ایس پی امیدوار نجمل،  بنت  سے آر ایل ڈی کی کسم دیوی جلال آباد  سے بی ایس پی کے ظہیر ملک تھانہ بھون میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ نگر پنچایت ایلم سے آزاد رینا دیوی،  گڑھی پختہ نگر پنچایت سے آر ایل ڈی کے پرمود کمار،  اون نگر پنچایت سے آزاد پردیپ کمار اور 
 جھنجھنا نگر پنچایت سے آزاد حاجی نوشاد نے فتح کا پرچم لہرا یا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر