Latest News

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی بحر العلوم کا انتقالپر ملال، آرگنائزیشن کے عہدیداران کا اظہار تعزیت۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔  مظفرنگر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن  کے صدر کلیم تیاگی و کنوینر تحسین علی اساروی نے۔پریس کو جاری بیان میں بتایا کہ اردو  ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی کنوینر بحرالعلوم نے  105 سال کی عمر میں  الہ آباد کے کریلی میں واقع اپنی  رہائش گاہ پر  آخری سانس لی اور اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ وہ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی تھے اور ہندوستانی زبان اردو کے لیے 1996 سے ریاستی اور مرکزی دفاتر میں دوسری سرکاری زبان اور صدارتی حکم 1960 اور زبان ایکٹ ترمیم 1989 کے لیے کئی PILs الہ آباد عدالت عالیہ میں دائر کر چکے تھے۔انہوں نے سپریم کورٹ میں بھی slp داخل کی ۔ انہیں 8 مقدمات میں کامیابی ملی۔  انہوں نے اتر پردیش کے تمام ضلعوں میں ضلعی کمیٹی بنائی اور ریاستی دفاتر اور بہار، بنگال، جھارکھنڈ، دہلی میں ریاستی صدر بنائے اور 2002 میں اردو مترجم کے مسائل کے لیے ہائی کورٹ گئے۔ چھوٹوں اور غریبوں کی بہت عزت کرتے تھے۔ ان کے لائق و فائق اور نہایت ہی فعال اور متحرک فرزند اور مجاہد اردو حکیم پرواز العلوم ان کے مشن کو کامیاب بنانے میں کوشاں ہیں۔ اور پی آئی ایل، آر ٹی آئی وغیرہ تقریباً 200 مقدمات ان کے ذریعہ بھی کئے جا چکے ہیں۔
یو ڈی او کی مکمل ٹیم اور اردو داں عوام نے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی اور پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ دعائیہ مجلس میں ڈاکٹر شمیم الحسن، اسعد فاروقی، کلیم تیاگی، تحسین علی، ماسٹر رئیس الدین رانا، شہزاد علی، مولانا موسی ٰ قاسمی، بدرالزماں خان، شمیم قصار، گلفام احمد، ماسٹر محمد خلیل، مولانا توحید، حاجی سلامت راہی، ڈاکٹر سلیم احمد سلمانی وغیرہ موجودر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر