Latest News

’شادی کریئے، داڑھی مت بڑھائیے، ہم لوگ بارات جائیں گے‘’ہاں میں شادی کروں گا‘۔ لالو کے مشورے پر راہل کے جواب سے سب ہنسنے لگے۔

 پٹنہ:  بہار میں کئی گھنٹے تک جاری رہنے والا اپوزیشن پارٹیوں کا عام اجلاس اختتام کو پہنچ گیا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے مختلف موضوعات پر غور کیا اور اب اگلی میٹنگ 12 جولائی کو شملہ میں ہوگی۔ اسی درمیان آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کے مضحکہ خیز انداز نے ایک بار پھر سب کو ہنسا دیا۔ لالو یادو نے مزاحیہ انداز میں راہل گاندھی سے کہا کہ داڑھی مت بڑھائیے شادی کریئے۔ آپ کی والدہ (سونیا گاندھی) کہہ رہی تھیں کہ وہ میری بات نہیں سنتے۔ آپ لوگ راہل گاندھی کی شادی کروائیں۔ لالو کی بات سن کر پریس کانفرنس میں موجود سبھی لوگ ہنسنے لگے۔آر جے ڈی سپریمو لالو یادو نے کہا کہ آپ گھومنے لگے ہیں تو داڑھی بڑھا لیے ہیں، تھوڑا چھوٹا کر لیجئے، اب اور نیچے نہ جانے دیجئےگا، نتیش جی کا بھی یہی خیال ہے کہ آپ اپنی داڑھی چھوٹی کر لیں، آپ نے ہماری بات نہیں سنی، آپ کو شادی کرلینی چاہیے تھی۔" اس دوران راہل گاندھی نے بھی لالو یادو کو مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ بڑے پیار اور احترام کے ساتھ راہل نے لالو سے کہا کہ ہاں ہاں، اب میں شادی کروں گا۔ راہل کے جواب کے بعد سب ہنسنے لگے۔ اس دوران بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔ لالو نے یہاں تک کہا کہ نتیش کمار کی بھی رائے ہے کہ آپ اپنی داڑھی چھوٹی کر لیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ لالو کے انوکھے انداز کی وجہ سے اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کا اختتام خوشگوار رہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر