Latest News

غیر مسلم سے شادی کرنے والی مسلم لڑکی ثناء کی لائیو خودکشی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں غیر مسلم سے شادی کرنے والی مسلم لڑکی ثنا نے لائیو ویڈیو چیٹ کرتے ہوئے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجہ شوہر اور سسرال والوں کی ہراسانی بتائی گئی ہےیہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے ناچارم میں آج صبح پیش آیا ۔ جہاں ثنا نے غیر مسلم سسرال والوں اور شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر اپنے رشتہ داروں سے ویڈیو کال کرتے ہوئے اپنی پریشانی کو بتایا اور فیان سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔ جب اسی چھت کے اوپر رہنے والے ثنا کے والدین کو بیٹی کی خودکشی کی خبر نہیں ہے۔ رشتہ داروں نے فون پر ثنا کی خودکشی کی والدین کو اطلاع دی۔جس پر اس کے والدین فوری نیچے کے فلور میں بیٹی کے فلیٹ میں پہنچے۔تب تک ثنا کی موت ہوچکی تھیثنا کی والدین کے مطابق 5 سال قبل ثنا کی ملاقات راجستھان کے ہیمنت پٹیل نامی نوجوان سے دہلی میں ہوئی تھی اور ان دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی اور تین سال قبل ہیمنت نے حیدرآباد میں ثنا کے والدین سے ملاقات کرتے ہوئے شادی کا پیشکش کیا اور مذہب تبدیل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ہیمنت نے شمشیر نام رکھ لیا۔ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے شادی ہوئی تھی اور انہیں تین سال کا لڑکا ہے۔چند دنوں سے شوہر اور سسرال والے ہراساں کررہے تھے 5 ماہ قبل اس کا شوہر یوروپ کے سپرس روزگار کے لئے روانہ ہوا ۔اس کے بعد شوہر اور سسرال والوں کی ہراسانی چل رہی تھی جس سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر