Latest News

سعودی عرب رواں سال ۱۶۰ ممالک کے ۲۰ لاکھ عازمین حج کی میز بانی کرے گا۔

رياض (ایجنسیاں) سعودی عرب نے کہا ہے کہ 160 ممالک سے آنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی سرزمین مقدس پر میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سر زمین مقدس میں اللہ کے مہمانوں کے شایان شان استقبال کی تیاری سے متعلق ایک دستاویزی فلم کا اجرا کیا۔ یہ دستاویزی فلم حج کے مناسک ادا کرنے کی تیاری کے موقع پر پیش کی جارہی ہے۔ 
تقریب سے خطاب میں حج و عمرہ کے وزیر ڈا کٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ اللہ مہمانوں کی شاندار میزبانی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چند دنوں کے بعد دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے لاکھوں مسلمان اس عظیم تلبیہ کا ورد کریں گے۔ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے پہنچیں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں حاجیوں کی ہرممکن خدمت کریں گے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر