Latest News

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کا مظفرنگر دورہ آج۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ (آج) 3 جون ہفتہ کو اپنے ایک روزہ دورے پر مظفر نگر آئیں گے۔ سرکاری ہیلی کاپٹر میں صبح دس بجے لکھنؤ سے روانہ ہونے کے بعد ان کا ہیلی کاپٹر پولیس لائن کے ہیلی پیڈ پر اترے گا۔ اس کے بعد وہ گاندھی نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر پہنچیں گے۔ یہاں سوشل میڈیا سیل کی میٹنگ کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ کے ڈاک بنگلے پر پریس کانفرنس کی جائے گی۔ بعد ازاں وہ بی جے پی کے سابق ضلع صدر روپیندر سینی کی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر