اتر پردیش کے میرٹھ میں 12 کلو وزنی 'باہوبلی سموسا' تیار کیا گیا ہے۔ اسے تیار کرنے والے دکاندار کا کہنا ہے کہ جو بھی اس سموسے کو 30 منٹ میں کھائے گا اسے 71 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔ دکاندار نے بتایا کہ لوگ اس سموسے کو اپنی سالگرہ پر منگواتے ہیں اور اسے کیک کی طرح کاٹ کر سالگرہ مناتے ہیں۔ مذکورہ سموسہ میرٹھ کے لال کورتی میں میں تیار کیا جاتا ہے۔ اس دکان کے مالک شبھم کوشل کا کہنا ہے کہ وہ سموسوں کے آئیڈیا پر کچھ مختلف کرنا چاہتے تھے، اسی دوران 12 کلو وزنی سموسے بنانے کا خیال آیا۔
انہوں نے کہا کہ آلو، مٹر، مصالحے، پنیر اور خشک میوہ جات سے بھرے اس سموسے کو 30 منٹ میں کھانے پر 71 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔
واضح ہوکہ تین باورچیوں کو اس باہوبلی سموسے کو تیار کرنے میں تقریباً چھ گھنٹے لگتے ہیں۔ دکان کے مالک نے بتایا کہ اکیلے پین میں سموسے تلنے میں 90 منٹ سے زیادہ وقت لگتا ہے۔ 12 کلو سموسوں میں سے تقریباً سات کلو نمکین پیسٹری کون کے اندر پیک کیا جاتا ہے سوشل میڈیا پر بھی اس سموسے کی دھوم ہے۔
0 Comments