Latest News

اے ڈی جی پی پنجاب محمد فیاض فاروقی کو ''فخر پنجاب'' ایوارڈ سے نوازا گیا، مسجد قباء کھانبڑہ جالندھر میں منعقدہ ہوا اعزازی پروگرام۔

جالندھر: مسجد قباء کھانبڑہ میں پنجاب وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر /اے ڈی جی پی پنجاب فیاض فاروقی(آئی پی ایس) کو سماج سیوی ایوب جوہری،احسان الحق،مسلم سنگٹھن پنجاب کے پردھان ایڈووکیٹ نعیم خان، جنرل سیکرٹری امجد علی خان،محمد سکندر، عبدالمنان خان،عالم ادریسی،اکبر علی، سردار سیٹھی ریکھی محمد وسیم عثمانی اور مسجد قباء کے پردھان مظہر عالم مظاہری وغیرہ نے پنجاب کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود میں ان کی شاندار خدمات کو دیکھتے ہوئے پنجاب کے مسلمانوں کی جانب سے فخر پنجاب ایوارڈ سے  نوازا۔۔۔
قابل ذکر ہے کہ پنجاب سرکار نے پنجاب وقف بورڈ میں پہلی بار ایسے قابل شخص کو بورڈ کا ایڈمنسٹریٹر بنایا ہے جس کی قابلیت کو سراہا جارہاہے۔ انہوں نے پنجاب بھر کے مسلمانوں کی بنیادی مسائل کو پہل کے آدھار پر حل کیا ہے۔ مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانے کیلئے کئی نئی سکیموں کو لاگو کیا ہے اور کئی طرح کی نئی سکیمیں لائی جارہی ہیں جس سے پنجاب کے مسلمانوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔
صحافی مظہر عالم مظاہری نے کہاکہ پنجاب وقف بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار اے ڈی جی پی فیاض فاروقی کے ایڈمنسٹریٹر بننے پر وقف بورڈ کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، جس سے مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے کام کئے جارہے ہیں۔
اس سے پہلے مسجد قباء پہنچنے پر جناب فیاض فاروقی کامسجد عہدیداروں نے گلدستہ پیش کرکے سواگت کیا ۔اس موقعہ پر پنجاب وقف بورڈ کے اسٹیٹ افسر شمیم احمد،محمد شکیل، سلیم بہادر، نیئر عالم،صابر اوربورڈ ایڈمنسٹریٹر کے پی اے جمیل احمد بھی ساتھ تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر