مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
تحفظ ختمِ نبوت میڈیا کا وفد روڑکی پہنچا جہاں جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات ڈھنڈیرہ و جامعہ زینبیہ للبنات بیڈپور کلیر میں امتحانی نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں دونوں اداروں کی ہونہار طالبات نے تحفظ ختم نبوت کوئز کا امتحانی پرچہ حل کرکے محض ایک امتحان ہی پاس نہیں کیا بلکہ اپنے ایمان و عقائد کو مزید تقوی سے آراستہ کیا دونوں اداروں میں مولانا سہیل اختر رحیمی صدر برانچ مظفرنگر نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقائد میں پختگی سب سے زیادہ اہم و ضروری ہے فتنوں کے اس دور میں اگر عقائد پختہ نہ ہوں تو ایمان کے سلب ہونے کا خطرہ ہے ہماری ترجیح یہ ہی ہے کہ ہمارے نونہالوں کے عقائد پختہ ہوں تاکہ تادمِ حیات ہمارے بچے ایمان پر قائم رہیں اور دین اسلام کی اشاعت و تبلیغ کا کام انجام دیتے رہیں وفد کے سرپرست قاری محمد عارف قاسمی نے اتراکھنڈ کے علماء وائمہ کرام سے اپیل کی کہ ملت کے عقائد کے تحفظ کے لئے آگے بڑھیں اور ہماری تنظیم تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے معاون بنیں مفتی شوقین مظاہری ، بھائی محمد جابر اور ماسٹر آس محمد نے۔قاری محمد آصف سمیت وفد کا خیرمقدم کیا۔
0 Comments