روڑ کی: تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا کا وفد اتراکھنڈ دورے کے دوران مولانا محمد اعظم حیات کی دعوت پر جامعہ تہذیب الاسلام جلالپور روڑکی اتراکھنڈ پہنچا جہاں ادارے کی طالبات کے مابین ختم نبوت کوئز کے مراحل سمجھا کر عقیدہ ختم نبوت کے متعلق زہن سازی کرکے ختم نبوت کوئز پر مشتمل کتابچے تقسیم کئے گئے نیز عقیدۂ ختمِ نبوت کے متعلق اہم اور ضروری معلومات طالبات کو فراہم کی گئیں
اس موقع پر قاری محمد عارف قاسمی (صدر ختم نبوت میڈیا دہلی و اترپردیش) نے طالبات کو خطاب کے دوران کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کے ساتھ ہمیں اپنے ایمان سے متعلق جملہ عقائد کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے برانچ ختم نبوت میڈیا ضلع مظفرنگر کے صدر مولانا سہیل اختر رحیمی نے بھی طالبات کو کوئز پروگرام سمجھاتے ہوئے عقیدۂ ختم نبوت کا مفہوم سمجھایا کہ اللہ کے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری رسول و پیغمبر ہیں آپ کے بعد نبوت و رسالت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اب اگر آپ کے بعد کوئ نبوت کا دعویٰ کرے تو وہ ملعون شخص جھوٹا ہے اور اس کا پروپیگنڈہ محض جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے ہمیں اس طرح کے ملعون اور کذاب لوگوں کے شر سے بچتے ہوئے اپنے ایمان کی حفاظت کرنی ہے اور ایسے زندیقوں کی سازشوں کو ناکام کرنا ہے
انشاءاللہ بعدہ جملہ طالبات کو اپنے عقائد مضبوط کرنے کا عزم کرایا گیا اور خوب ذوق و شوق کے ساتھ ختمِ نبوت کوئز کی تیاری کی تلقین بھی کی گئی اس موقع پر ادارے کے ناظم قاری محمد ثاقب اور علاقے کے معروف عالم دین مفتی محمد شوقین مظاہری و قاری محمد آصف بھی موجود رہے۔
0 Comments