Latest News

حکومت ہندو مسلم کے درمیان نفرت پیدا کرکے ملک میں فرقہ پرستی کا زہر گھول رہی ہے : محبوب انصاری

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے محلہ لدھاوالا می تحصیل صدر عمر درازانصاری کی رہائش گاہ پر کسان یونین کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت کسان یونین کے قومی جنرل سیکریٹری محبوب انصاری نے کی،نظامت کے فراٸض عمردرازانصاری نے انجام دٸے اس موقع محبوب انصاری نےکہاکہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسی کے وجہ سے لوگ پریشانی میں ہیں خاص طورپرکسان،مزدوروں کے حالات ناگفتہ بہ ہیں آوارہ جانوروں نے کسانوں کی فصلیں تباہ کر دی ہیں۔ حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آوارہ جانوروں کو جلد سے جلد پکڑ کر گوشالا بھیجیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کا نعرہ دیا تھا، لیکن حکومت اور اس کے وزراء سیاسی روٹی سینکنے میں لگے ہیں انہیں ملک اورملک میں بسنے والے لوگوں کے حالات سے کوٸی سروکارنہیں ہے ان کاکاصرف ہندومسلم کے درمیان نفرت پیداکرکے اپنی روٹی سینکناہے یہی نہیں اپنے بچوں کوامریکہ،لندن،اسٹریلیاوغیرہ میں پڑھاٸی کے لٸے بھیج رہے ہیں اورغریب کے بچوں کوہندومسلم میں لڑواکرتباہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت فرقہ پرستی کا زہر گھولاجا رہا ہے، کسان یونین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبو تاز کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائےتحصیل صدر عمر دراز انصاری نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز پاس کی جائیں گی اور کسان پنچایت کا انعقاد کرکے مزیدفیصلہ کیا جائے گا جس میں کسانوں کے فنڈز میں اضافہ، شوگر ملوں کے فاصلے کو کم کرنا، ٹیوب ویل کی تنصیب، گنے کی ادائیگی کی قیمت وغیرہ کے موضوع پر بحث کے بعد تجاویز منظور کی جائیں گی۔
اس موقع پر انتظار عباسی،محفوظ انصاری شہرنائب صدر،رٶف انصاری،سریش، شاہد عباسی،محمد یامین،محمد سرفراز انصاری، نسیم بھائی،آشو عباسی،بلو بھائی،سرفراز انصاری،محمد عمران،سرفراز انصاری،رضوان بھائی،محمد زبیر،محمد سلیم عباسی،محمد دلشاد انصاری،محمدشاہ ویز،محمد کاشف انصاری،محمد عادل،رضوان بھائی،بھائی سلیم عباسی،علی انصاری،ذاکر انصاری،افضل انصاری وغیرہ موجودر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر