آل انڈیا قومی ایکتا کمیٹی کی ایک میٹنگ کا انعقاد کھتولی میونسپل کونسلر سونو فریدی کی رہائش گاہ پر عمل میں آیا جس میں 4جون کو منعقد ہونے والے کمیٹی کے سلور جوبلی مشاعرہ کے انعقاد سے متعلق غورو خوض کیا گیا اور حکمت عملی وضع کی گئی اس موقع پر عالمی شہرتِ یافتہ ناظم مشاعرہ ریاض ساغر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشاعرے اردو کی بقا و تحفظ کے ضامن ہیں۔ اردو اخبار و مدارس اسلامیہ کا بھی اردو کی بقا و تحفظ اور ارتقا میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں کو عصری علوم کے ساتھ دینی علوم سے بھی آراستہ کریں اور اردو اخبار خرید کر پڑھنے کا معمول بنائیں۔ صدارت ڈاکٹر ایس حسن نے کی۔ میٹنگ میں زعیم حسن، قادری پرویز غازی، فیمس کھتولوی، محبوب عالم، اسلم فریدی، ستندر آریہ، مکیش شرما، عقیل حبیب وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments