Latest News

مظفر نگر کے بھوپ کھیڑی گاؤں میں 'راجپوتانہ ولیج' کا بورڈ لگانے پرماحول بدستور گرم، فورس تعینات۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
رتن پوری کے گاؤں بھوپ کھیڑی مجاہد پور میں لگائے گئے بورڈ کو لے کر تنازع نے طول پکڑ لیا ہے۔ بورڈ کو اکھاڑ پھینکنے کے بعد سے گاؤں میں دو طبقوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو دیکھتے ہوئے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایک فریق بورڈ لگانے پر بضد ہے جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔

گاؤں بھوپ کھیڑی مجاہد پور ٹھاکر اکثریتی گاؤں ہے۔ گاؤں کے نوجوانوں کے حصے میں راجواہے کے قریب راجپوتانہ بورڈ لگایا گیا تھا، جس کے لئے دوسرے طبقوں کے لوگوں نے احتجاج کیا۔ بورڈ لگانے کو لے کر جھگڑے کی اطلاع پر پولیس گاؤں پہنچی اور دونوں طبقوں کے لوگوں سے بات کی۔ جس میں بورڈ لگانے والے برادری کے لوگ اجازت لینے کے بعد ہی بورڈ لگانے پر راضی ہوگئے۔منگل کی رات دیر گئے تک انتظامیہ کے اہلکار گاؤں میں دونوں طبقوں کے لوگوں کے درمیان معاہدہ کرانے کی کوششوں میں لگے رہے۔ . ایک طبقہ کے لوگوں نے رات کے وقت بورڈ لگا دیا، بدھ کی صبح دوسرے طبقے نے ایک بار پھر ہنگامہ کیا۔ اطلاع پر پہنچے سی او ونے گوتم، ایس ڈی ایم سبودھ کمار، رتن پوری کے انسپکٹر پنکج رائے نے گاؤں میں لگے بورڈ کو اکھاڑ کر اپنے قبضے میں لے لیا، انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت گاؤں میں بورڈ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بورڈ لگانے کو لے کر گاؤں میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔ جس کی وجہ سے بدھ کو گاؤں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔ گاؤں میں کشیدگی بڑھنے کے سبب سی او ونے کمار گوتم، ایس ڈی ایم سبودھ کمار نے پولیس فورس کے ساتھ گاؤں میں فلیگ مارچ بھی کیا۔ دوسری جانب گاؤں والوں نے بدھ کو گاؤں پہنچنے والے انتظامی افسران کو بتایا کہ گاؤں میں کشیدگی کا ماحول علاقائی انسپکٹر کی وجہ سے ہے۔ انسپکٹر ہمیشہ یک طرفہ کارروائی کرتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر