Latest News

آورہ مویشیوں سے پریشاں حال کسانوں نے بی ڈی او کو یرغمال بناکر دھوپ میں بٹھایا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بڈھانہ میں بھارتیہ کسان یونین کے دھرنے پر مشتعل کسانوں نے بی ڈی او کو یرغمال بنایا اور آوارہ مویشیوں سے پریشان حال کسانوں نے  گھنٹوں دھوپ میں بٹھایا۔  آوارہ جانوروں سے نجات دلانے کی بی ڈی او ستیش کمار کی یقین دہانی پر کسانوں اظہار اطمینان کیا ہے واضح ہوکہ بی کے یو 30 مئی سے شوگر مل کے گیٹ پر دھرنا دے رہی ہے۔  دھرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔  جس میں 19 جون کے بعد رفتار بڑھانے کی تجویز پاس کی گئی۔   تحصیل صدر انوج بالیان نے کہا کہ بڈھانہ علاقے کے بہت سے کارکنان 16 سے 18 جون تک اتراکھنڈ میں ہونے والے بی کے یو کے کیمپ میں جائیں گے۔  وہاں سے آنے کے بعد ہی 20 جون سے بڈھانہ بلاک کے تمام گاؤں میں پنچایت کر کے دھرنے کو مضبوط کرنے کا کام کیا جائے گا۔  بلاک صدر سنجیو پنوار نے کہا کہ مل انتظامیہ کا رویہ کسانوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے۔  اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم آر پار کی لڑائی لڑیں گے دھرنے پر سٹی صدر اسرار ادریسی، پرویندر تومر، دنیش، تیمور رانا، وپن، ستیش، آس محمد سمیت درجنوں کارکنان موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر