دیوبند: سمیر چودھری۔
مرکزی سرکار کے 9سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ملک کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے چلائی گئی پالیسیوں کو ملک کے عوام کے سامنے رکھتے ہوئے پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں چلائے جارہی رابطہ مہم کے تحت آج اترپردیش کے وزیر تعمیرات کنور برجیش سنگھ نے صحافیوں کے سامنے ترقیاتی کاموں کی تفصیل پیش کی۔ کنور برجیش سنگھ نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے غریب لوگوں کے لئے گھر بنانے کی اسکیم، گھر گھر بجلی پہنچانے اور پانی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ اجول اسکیم کے تحت فری گیس سلینڈر ، جن دھن اسکیم کے ساتھ زیر و بیلنس کھاتہ کھلوانا اور صحت کے پیش نظر سوچھ بھارت کا ویزن لیتے ہوئے سوچھتا مہم اور شجرکاری کی ایک نئی شروعات کرتے ہوئے ملک کے ہر ایک شہری کو ان اسکیموں سے جوڑنے کاکام کیاہے۔ کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ کووڈ 19سے نمٹنے کے لئے سبھی ضروری سہولیات اور مفت کورونا ویکسین سے لوگوں کی زندگی بچانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مفت اشیائے خوردنی تقسیم ، سرکارکی راشن کی دوکانوں کے ذریعہ ون نیشن ون راشن کارڈ کے تحت ہر مہینہ 3.30کروڑ سے زیادہ عوام کو اس کا فائدہ پہنچایا ۔ اسی کے ساتھ ساتھ روز مرہ استعمال ہونے والی دوائیوں کو سستی قیمتوں پر مہیا کرانے کے لئے اسکیم بنائی گئی ، کسانوں کے لئے کسان سمان ندھی شروع کی گئی،جس سے کسان ا سے فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ کنور برجیش سنگھ نے بتایا کہ سفر کی سہولت کو آرام دہ بناتے ہوئے پورے ملک میں ہوائی اور سڑک کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے چل رہا ہے اور دیہی علاقوں کو بھی وزیر اعظم گرامین سڑک اسکیم کے تحت ہر گاﺅں کی سڑکوں کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ”کوشل وکاس مشن اسکل انڈیا پی ایل آئی اسٹینڈ اپ “ جیسی اسکیموں کے ساتھ ملک میں صنعت کاری کو فروغ دینے کا کام مودی حکومت نے کیا ہے۔ انہو ںنے ملک اور ریاست کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے اپنے علاقے کی ترقیات کے بارے میں کہا کہ دیوبند اسمبلی حلقہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر اور ترقیاتی اسکیموں کو پورا کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ کنور برجیش سنگھ نے سابقہ کانگریس حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت میں کمیشن خوری عروج پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے 9سالہ دور اقتدار میں پورے ملک میں ترقیاتی کام کئے گئے ہیں ، وزیر مملکت نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ملک کے 130کروڑ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کئے ہیں ۔ کنور برجیش سنگھ نے دیوبند کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ دیوبند نگر پالیکا میں بی جے پی کا امیدوار منتخب ہوکر آیا ہے اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم دیوبند کو خوبصورت بنائیں۔ موجودہ حکومت میں بلاتفریق مذہب وملت کام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر دیوبند نگر پالےکا چیئرمین وپن گرگ، ضلع نائب صدر یشونت رانا، منڈل صدر راہل ویر پور، شہر جنر سکریٹری ارون گپتا، ابھیشیک تیاگی، ارجن سنگھل، انکت رانا، رام موہن سینی، وپن تیاگی، ہریش تیاگی وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments